بلدیہ ٹاؤن اور کیماڑی ٹاؤن کے مختلف گوٹھوں سے تعلق رکھنے والے محمد حسنی بلوچ قبائل کے معززین کی ایم کیوایم میں شمولیت
شمولیت کا اعلان خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے دوران کیا
جناب الطاف حسین ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ان کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان حقیقی معنوں میں دنیا میں ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے، شمولیت اختیار کرنے والے افراد
جناب الطاف حسین اس ملک پر گزشتہ 65 سالوں سے رائج جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام کے خاتمہ کیلئے عملی طور پرجدوجہد کررہے ہیں، اراکین رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔۔6،اپریل 2013ء
بلدیہ ٹاؤن اور کیماڑی ٹاؤن کے مختلف گوٹھوں سے تعلق رکھنے والے محمد حسنی بلوچ قبائل کے معززین نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ نظریہ اور ،فکر و فلسفے سے متاثر ہوکر ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اشفا ق منگی اور یوسف شاہوانی سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پرانچارج KMOCفرخ اعظم ،جوائنٹ انچارج وسابق حق پرست صوبائی وزیر نثار احمد پنہور ،جوائنٹ انچارج محمداسلم بلوچ ،محمد سلیم جوکھیو و اراکین KMOCاوررکن صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان نادیہ گبول بھی موجود تھیں۔اس مو قع پر شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ اور کیماڑی ٹاؤن میں رہائش پذیر محمد حسنی بلوچ قبائل سے تعلق رکھنے والے بلوچ عوام یہ جان چکے ہیں کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین ہی وہ واحدلیڈر ہیں جو ان کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں اور ان کی قیادت میں ہی پاکستان حقیقی معنوں میں دنیا میں ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے،لہٰذا آج ہم اپنی برادری کیساتھ قائدتحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں قافلہ حق پرستی میں شامل ہوکر اس ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کی جدوجہد میں بھر پور حصّہ لینے کا اعلان کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد بلدیہ ٹاؤن اور کیماڑی ٹاؤن میں واقع مختلف گوٹھوں میں آباد ہیں ،جو گزشتہ کئی الیکشن میں فرسودہ نظام کے پروردہ سیاسی جماعتوں کو ان کی جانب سے دکھا ئے جانے والے سبز باغ میںآکر ووٹ دیتے رہے ہیں لیکن ہمارے گوٹھوں کی حالت اور ہمارے مسائل آج تک حل نہیں کئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے کے ایم این اے او ر ایم پی اے اخبارات کی حد تک عوامی مسائل حل کرتے نظر آتے ہیں لیکن عملی طور پر ہمارے گوٹھوں میں آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے ،آج بھی ہمارے گوٹھ پسماندہ ہیں ۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی اشفاق احمدمنگی،یوسف شاہوانی نے شمولیت اختیار کرنے والے معززین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بانی وقائد تحریک الطاف حسین گزشتہ 65سالوں سے اس ملک پر رائج جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام کے خاتمہ کیلئے عملی طور پرجدوجہد کررہے ہیں جس نے اس ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کردیا ہے۔ملک پر قابض استحصالی عناصر یہ اچھی طر ح جانتے ہیں کہ الطاف حسین کی عملی جدجہد کے نتیجے میں ان کی بساط لپٹ جائے گی اس وجہ سے وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خاتمے کے لئے سازشیں کرتے رہتے ہیں اور ان سازشوں کے نتیجے میں الطاف حسین بھائی بھتیجوں سمیت 15 ہزار سے زیادہ کارکنوں نے جام شہادت نوش کرچکے ہیں ۔پاکستان کی بقاء قائد تحریک محترم الطا ف حسین کے پیش کردہ نظریہ حقیقت پسندی و عملیت پسندی میں ہی پنہاں ہے ۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے ملک کے98فیصد مظلوم محکوم طبقے سے تعلق رکھنے والے متوسط طبقے کے عوام اپنے اند ر سے قیادت نکالے ورنہ پاکستان کبھی بھی ترقی نہیں کرسکے گا ۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں نذیر احمدبروہی ،میر ستار بروہی ،میر بادل بروہی ،طلحہ حسین سنگھو اور میر امان اللہ محمدحسنی و دیگر شامل ہیں۔