Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک سے دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کی 65سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہو سکے، حق پرست سابق اراکین سندھ اسمبلی


ایم کیوایم ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک سے دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کی 65سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہو سکے، حق پرست سابق اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 4/4/2013 1
ایم کیوایم ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک سے دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کی 65سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہو سکے، حق پرست سابق اراکین سندھ اسمبلی 
ایم کیوایم کی جانب سے انتخابات 2013ء کے لئے جاری کردہ پارٹی منشور"بااختیارعوام " ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا
ملک کو ترقیاتی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دو فیصد استحصالی طبقے کے نظام کوجڑسے اکھاڑ پھینکا جائے 
ایم کیوایم کا پارٹی منشورپاکستان کے استحکام جبکہ غریب و متوسط طبقے کے افراد کی حالت بہتر بنانے کے لئے مثبت ثابت ہوگا
کراچی :۔۔۔4، اپریل 2013ء 
حق پرست سابق اراکین سندھ اسمبلی نے کہاہے کہ ایم کیوایم ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک سے دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کی 65برسوں کی حکمرانی کا مکمل خاتمہ ہو سکے ، ایم کیوایم کی جانب سے انتخابات 2013ء کے لئے جاری کردہ پارٹی منشور ’’بااختیار عوام‘‘ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت تاریخ کے بدترین اندرونی و بیرونی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے جبکہ غریب و متوسط طبقے کے عوام دہشت گردی، بے روز گاری ، امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو ہیں۔ ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کے فکر و فلسفہ کے مطابق ایم کیو ایم بلاتفریق رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت کے مقدس جذبے کے تحت جدوجہد میں مصروف ہے۔ قائد تحریک نے ہمیشہ اپنے کارکنان، ذمہ داران اور عوامی نمائندوں کو یہی در س دیا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کو اوّلین تر جیح دی جائے،انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دو فیصد استحصالی طبقے کے نظام کوجڑسے اکھاڑ پھینکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے اپنے منشور میں عوام کو تعلیم ، صحت ،روز گار کے وسیع مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ہے ، اور ملک کی معاشی حالت بہتر کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں کہاکہ ایم کیوایم کا منشور عوام کے جذبات اور احساسات کی مکمل ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم صرف وعدے اور دعوے نہیں کرتی بلکہ اپنے عمل سے ثابت کرتی ہے ۔ ایم کیو ایم سیاست برائے اقتدار نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت پر کامل یقین رکھتی ہے اور اس کا ثبوت ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں کی جا نب سے ترقیاتی اور فلاحی کام ہیں کہ کس طرح اپنے سابقہ ادوار حکومت میں ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں نے عوام کی مثالی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔ سابق اراکین سندھ اسمبلی نے مزید کہاکہ ایم کیوایم ملک میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کاعزم رکھتی ہے تا کہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کوبھی اعلیٰ تعلیم کے یکساں مواقع میسر آسکیں۔ایم کیوایم دوہرے تعلیمی نظام کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے ، لہٰذاسرکاری تعلیمی اداروں کو بھی پرائیویٹ اداروں کے معیار کے مطابق بنایا یا جائے گا تاکہ پاکستان کا ہربچہ یکساں قابلیت کا حامل ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اعاد ہ کیا کہ ایم کیو ایم کا منشور استحکام پاکستان اور غریب و متوسط طبقے کے افراد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔



12/23/2024 2:09:40 AM