سانگھڑ زون کے انچارج محمد عارف شیخ کی والدہ محترمہ شاہجہاں بیگم کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔۔4، اپریل 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سانگھڑ زون کے انچارج محمد عارف شیخ کی والدہ محترمہ شاہجہاں بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدرد ی کااظہار رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگواران یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانگھڑ زون کے انچارج محمد عارف شیخ کی والدہ محترمہ شاہجہاں بیگم اور ایم کیوایم سانگھڑ زون یونٹ بیرانی کے کارکن طارق پرویز کے والد ولی الدین انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔