Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر شہزاد کے گھرسادہ لباس اہلکاروں کا غیر قانونی چھاپہ اپنے ماورائے آئین اقدامات کے ثبوت مٹانے کیلئے مارا گیا ہے ، رابطہ کمیٹی


ڈاکٹر شہزاد کے گھرسادہ لباس اہلکاروں کا غیر قانونی چھاپہ اپنے ماورائے آئین اقدامات کے ثبوت مٹانے کیلئے مارا گیا ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 2/22/2015
ڈاکٹر شہزاد کے گھرسادہ لباس اہلکاروں کا غیر قانونی چھاپہ اپنے ماورائے آئین اقدامات کے ثبوت مٹانے کیلئے مارا گیا ہے ، رابطہ کمیٹی
کئی گھنٹوں حبس بے جا میں رکھ کرمسلسل بہیمانہ تشدد اور انکے لیپ ٹاپ سے اہم ڈیٹا ضائع کرنے کا واقعہ سادہ لباس اہلکاروں کے غیر قانونی اقدامات کی کھلی نشاندہی ہے، رابطہ کمیٹی
جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد اور انکے اہل خانہ کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے
ڈاکٹر شہزاد کے خلاف غیرآئینی و غیر قانونی چھاپے میں ملوث سادہ لباس اہلکاروں کو فی الفور گرفتار کیاجائے
سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن کے ذریعے ڈاکٹر شہزاد کے اغواء اور انکے بیان کردہ حقائق کی تحقیقات کروائی جائیں،
رابطہ کمیٹی کا وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ، واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت
کراچی ۔۔۔22، فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد کے گھر پر سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے بلاجواز چھاپے کے دوران انہیں اور ان کے اہل خانہ کو تشدد کانشانہ بنانے اور ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے اہم ڈیٹا ضائع کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈاکٹر شہزاد انتہائی مہذب پیشے سے وابستہ ہیں تاہم انکے گھر پر سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی چھاپہ مار کارروائی اورانکے لیپ ٹاپ سے ماورائے عدالت قتل کے کیسوں سمیت دیگر اہم کیسز کا ڈیٹا ضائع کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ اس میں ملوث سادہ لباس اہلکاروں نے یہ چھاپہ مار کارروائی اپنے ماورائے آئین و قانون اقدامات کے ثبوت مٹاناکیلئے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے سادہ لباس اہلکاروں کی مذموم کارروائیوں سے جب معزز پیشے سے وابستہ شخصیات محفوظ نہیں ہیں تو کراچی کے عام شہریوں کے ساتھ ان کے ہتک آمیز اور غیر قانونی اقدامات کے سلوک کا اندازہ ہر ذی شخص بخوبی لگا سکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ڈاکٹر شہزاد کے گھر چھاپہ مار کارروائی،انہیں کئی گھنٹوں تک پولیس وین میں حبس بے جا میں رکھ کر ان پرمسلسل بہیمانہ تشدد اور انکے لیپ ٹاپ سے ڈیٹا ضائع کرنے کا واقعہ شہر میں سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوا یم کے کارکنان اورعام شہریوں کوغیر قانونی طور پر نشانہ بنانے کی کھلی نشاندہی کرتا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سادہ لباس اہلکاروں نے ڈاکٹر شہزاد کے گھر غیر قانونی چھاپہ مار کر انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور انکی قیمتی اشیاء اپنے ہمراہ لے جاکر واضح کردیا ہے کہ شہر میں جنگل کا قانون نافذ ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ماورائے عدالت قتل کے کیسز چل رہے ہیں اور اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جس پھرتی کا مظاہرہ کرکے ڈاکٹر شہزا د کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا ہے انتہائی قابل افسوس ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد او روزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد اور انکے اہل خانہ کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے اور انکے گھر پرسادہ لباس اہلکاروں کی غیرآئینی و غیر قانونی چھاپے میں ملوث سادہ لباس اہلکاروں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل شفاف کمیشن کے ذریعے سادہ لباس پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ڈاکٹر شہزاد کے اغواء اور انکے بیان کردہ حقائق کی تحقیقات کروا ئی جائے ۔

9/30/2024 12:24:25 PM