Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نبی ﷺ کے چاہنے والے چند مٹھی بھر لوگوں کو ملک میں اپنی مرضی کا دین نافذ کرنے نہیں دیں گے ، عبد الحسیب


نبی ﷺ کے چاہنے والے چند مٹھی بھر لوگوں کو ملک میں اپنی مرضی کا دین نافذ کرنے نہیں دیں گے ، عبد الحسیب
 Posted on: 2/20/2015
نبی ﷺ کے چاہنے والے چند مٹھی بھر لوگوں کو ملک میں اپنی مرضی کا دین نافذ کرنے نہیں دیں گے ، عبد الحسیب
مسلمان متحد ہوجائیں تو کسی ملعون میں جرأت نہیں ہوگی کہ آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کرسکے ، علامہ علی کرار نقوی
جناب الطاف حسین نے اسلام کی غلط تشریح کرنے والے منافقین کو ببانگ دہل للکارا اور امن و محبت کی بات کی ،مفتی صادق سعید
نبی پاک ﷺنے تمام انسانوں کو ایک دوسرے کا احترام اورآپس میں محبت کا درس دیا ہے، علامہ اطہر مشہدی
اللہ تعالیٰ نے نبی پاک ﷺ کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے، علامہ ڈاکٹر عباس قمی
نبی کریم ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے بہترین نمونہ ہیں، انکی تعلیمات پر عمل کرکے تمام مسائل کا حل ممکن ہے،حافظ حسن رضا قادری
ایم کیوا یم کے زیر اہتمام میر پور خاص میں منعقدہ محفل ذکر مصطفی ﷺ سے رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب و دیگر مقررین کا خطاب 
میر پور خاص ۔۔۔۔20فروری2015ء
ایم کیوایم کے زیر اہتمام میر پور خاص میں منعقدہ عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ﷺ سے مختلف عالم دین و معروف علماء کرام نے خطاب کیا اور رسالت مآ ب ﷺ کی شان میں خطابات کئے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے جناب الطاف حسین کی جانب سے محفل میں شرکت کرنیوالے علما ء کرام ، مشائخ عظام ، مقررین ، ثناء خواں ، نعت خواں ، قوال اور خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے اپنے پیغام میں حق و صداقت کی بات کی ہے اور انکے چاہنے والے دہشت گردوں کے سامنے کسی صورت سر نہیں جھکائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آج چند مٹھی بھر لوگ اپنی مرضی کا دین نافذ کرنا چاہتے ہیں لیکن نبی ﷺ کا ذکر کرنے والے ایسے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔علامہ علی کرار نقوی نے کہا کہ حق کا ساتھ دینے والے دنیا میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں اور جو حق پرستی کی راہ پر چلتے ہیں انہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو کسی ملعون میں جرأت نہیں ہوگی کہ آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کرسکے اور جس دن ہم نے نبی آخر الزماں ﷺ کے اسوۃ حسنہ پر من و عن عمل کرنا شروع کر دیا اس روز کوئی طاقت دین اسلام اور اسکے ماننے والوں کے خلاف سازش نہیں کر سکے گی۔انہوں نے پروقار محفل ذکر مصطفی ﷺکے انعقاد پر جناب الطاف حسین کی جانب سے منتظمین کو مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر علامہ اطہر مشہدی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک میں انتہائی پسندی اور فرقہ واریت کے بڑھتے ہوئے عفریت کے خلاف سب سے پہلے قوم کو آگاہ کیا تھا لیکن انکی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جس کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کے ہر کونے میں دہشت گرد کھلے عام اپنی مذموم کارروائیاں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی پاک ﷺ کے ذر یعے دنیا میں دین اسلام نازل کیا جس نے تمام انسانوں کے احترام اور ایک دوسرے سے محبت کا درس دیا ہے اور جبر و تشدد کی تعلیمات کی نفی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سے قبل دنیا میں کوئی مستند معاشرتی نظام موجود نہیں تھا اسلام نے انسانوں کو محبت و تہذیب کادرس دیا اور کمزوروں کو طات عطا کرکے انہیں ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کی طاقت عطا کی ۔ اہل سنت والجماعت کے رہنما مفتی صاد ق سعیدی نے پر وقار تقریب کے انعقاد پر جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم میر پور خاص زون کے ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہٍ جناب الطاف حسین پاکستان کے واحدسیاسی رہنما ہیں جو اپنی سیاسی جدو جہد کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیمات کے فروغ کیلئے تسلسل سے محافل و تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں ۔ انہوں نے نبی پاک ﷺ کی بارگا ہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزماں ﷺ نے اپنے مخالفین کو بھی کبھی تکلیف نہیں پہنچائی بلکہ انہیں بھی بہتری کی دعائیں دیں ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے دین کا نام استعمال کرکے اسلام کی غلط تشریح کرنے والے منافقین کو ببانگ دہل للکارا اور ملک میں امن و محبت کی تعلیمات دیں ہے جس پر و ہ سلام تحسین کے مستحق ہیں ۔ڈاکٹرعلامہ عباس قمینے نبی آخرا الزماں ﷺ کی صفات مبارک بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی پاک ﷺ کو دونوجہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔انہوں نے مختلف مذاہب میں نبی پاک ﷺ کی شان میں بیان کئے گئے حوالوں اور واقعا ت کاتذکرہ بھی کیا ۔حافظ حسن رضا قادری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے بہترین نمونہ بناکر بھیجا گیاہے اگر ہم انکی تعلیمات پر عمل کریں تو تمام تر مسائل کا حل ممکن ہے۔

9/30/2024 12:21:32 PM