Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے غریب ومتوسط طبقہ کے افراد کو اسمبلیوں میں بھیجا، الطاف حسین


ایم کیوایم نے غریب ومتوسط طبقہ کے افراد کو اسمبلیوں میں بھیجا، الطاف حسین
 Posted on: 4/3/2013 1
ایم کیوایم نے غریب ومتوسط طبقہ کے افراد کو اسمبلیوں میں بھیجا، الطاف حسین
پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں غریب کارکنوں کوانتخابی ٹکٹ دینے کے مطالبے ایم کیوایم کے فکروفلسفہ ، مشن ومقصد ، حق پرستانہ پیغام اور منشور کی فتح ہے 
انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم ، ملک بھربالخصوص صوبہ پنجاب میں خوشگوار نتائج دے گی
راولپنڈی میں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن ۔۔۔3اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں شعوری بیداری اور پارٹی کے غریب کارکنوں کوانتخابی ٹکٹ دینے کے مطالبے متحدہ قومی موومنٹ کے فکروفلسفہ ، مشن ومقصد ، حق پرستانہ پیغام اور منشور کی فتح ہے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز راولپنڈی میں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اب حق پرست امیدواروں کی اسکروٹنی کا مرحلہ چل رہا ہے انشاء اللہ ایم کیوایم کے امیدوار اس مرحلے میں بھی سرخرو ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ حق پرستی کی جدوجہد پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی باڑ ہوتی ہے ، اس راہ حق میں امتحانات اور آزمائشیں آئیں گی ، ہم ماضی میں بھی کڑی آزمائشوں سے گزرے، ریاستی آپریشن ، حکومتوں کے مظالم اور ایم کیوایم کے خلاف دہشت گردی کا مقابلہ کرتے رہے ہیں اور آج بھی کررہے ہیں ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور ایماندار افراد کو اسمبلیوں میں بھیجا اورانہیں بڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں کے برابر میں بٹھایا۔ آج ملک بھر میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کی لہر پھیل چکی ہے اور اب ہرسیاسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے کہ پارٹی کے غریب کارکنوں کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور غریب کارکنوں کو انتخابی ٹکٹ دیے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں شعوری بیداری اور پارٹی کے غریب کارکنوں کوانتخابی ٹکٹ دینے کے مطالبے متحدہ قومی موومنٹ کے فکروفلسفہ ، مشن ومقصد ، حق پرستانہ پیغام اور منشور کی فتح ہے ۔جناب الطاف حسین نے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں کو محنت ولگن سے دن رات تنظیمی کام کرنے اور بڑی تعداد میں حق پرست امیدواروں کے انتخابی فارم جمع کرانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر تحریکی ساتھی اسی طرح محنت ولگن سے کام کرتے رہے تو انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم ، ملک بھربالخصوص صوبہ پنجاب میں خوشگوار نتائج دے گی ۔جناب الطاف حسین نے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ تنظیمی نظم وضبط کی سختی سے پابندی کریں، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور گھرگھر تحریک کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔



12/23/2024 2:04:07 AM