Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسٹیوٹا کی جانب سے کوہسار ٹیکنیکل کالج حیدر آباد کی نجکاری کے فیصلے پرچیر مین اے پی ایم ایس او کا اظہار تشویش


اسٹیوٹا کی جانب سے کوہسار ٹیکنیکل کالج حیدر آباد کی نجکاری کے فیصلے پرچیر مین اے پی ایم ایس او کا اظہار تشویش
 Posted on: 2/17/2015
اسٹیوٹا کی جانب سے کوہسار ٹیکنیکل کالج حیدر آباد کی نجکاری کے فیصلے پرچیر مین اے پی ایم ایس او کا اظہار تشویش
کوہسار ٹیکنیکل کالج کی نجکاری سے طلباء کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، سرفراز احمد صدیقی
گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر تعلیم اسٹیووٹا کی جانب سے کوہسار ٹیکنیکل کالج حیدرآباد کی نجکاری کا فوری نوٹس لیں
چیر مین اے پی ایم ایس او سرفراز احمد صدیقی و اراکین کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔17فروری2015ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کیچیر مین سرفراز احمد صدیقی و اراکین مرکزی کابینہ نے اسٹیووٹا کی جانب سے کوہسار ٹیکنیکل کالج حیدر آباد کی نجکاری کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں چےئر مین واراکین مرکزی کابینہ نے کہا کہ کوہسار ٹیکنیکل کالج کی نجکاری سے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا جبکہ دوسری جانب صوبے میں بسنے والے غریب و متوسط طبقے کے طالبعلموں کیلئے علم کا حصول بھی مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیوٹا کے اس اقدام سے 500سے زائد طالبعلموں کا مستقبل خدشات کا شکار ہو جائے گا ۔ انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو سے مطالبہ کیا کہ وہ اسٹیووٹا کی جانب سے کوہسار ٹیکنیکل کالج حیدرآباد کی نجکاری کا فوری نوٹس لیکر طلبہ کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں اور حیدر آباد شہر کے غریب و متوسط طبقے کے طلباء کیلئے علم کے حصول کو آسان بنائیں ۔

9/30/2024 12:23:16 PM