Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے نہ توخود الیکشن لڑا اور نہ ہی اپنے خاندان کے کسی فرد کو اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا، ارکان رابطہ کمیٹی


جناب الطاف حسین نے نہ توخود الیکشن لڑا اور نہ ہی اپنے خاندان کے کسی فرد کو اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا، ارکان رابطہ کمیٹی
 Posted on: 2/13/2015
جناب الطاف حسین نے نہ توخود الیکشن لڑا اور نہ ہی اپنے خاندان کے کسی فرد کو اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا، ارکان رابطہ کمیٹی 
جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ دنیا کے ہر مظلوم ، محروم اور پسے ہوئے طبقے کی فلاح کا نظریہ ہے، احمد سلیم صدیقی 
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے تربیتی اجلاس سے ارکان رابطہ کمیٹی عظیم فاروقی ، عارف خان ایڈوکیٹ کا خطاب
کراچی ۔۔۔۔13فروری2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عظیم فاروقی اور عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین نے ملک کے غریب ، متوسط طبقے کے عوام کے حقوق کیلئے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیااور آج جناب الطاف حسین کا یہ نظریہ کراچی سے خیبر اور آزاد کشمیر تک پھیل چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤ نڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سینئر کارکن احمد سلیم صدیقی ، میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج فاروق جمیل و اراکین سمیت شہر کے مختلف اسپتالوں سے تعلق رکھنے والے میڈیکل ایڈ کی خواتین و مرد کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں ارکان رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس جہد مسلسل کے دوران جناب الطاف حسین نے متعدد مرتبہ اسیری کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن نہ تو انہوں نے کبھی اپنے لئے کوئی الیکشن لڑا اور نہ ہی اپنے خاندان میں سے کسی فرد کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا بلکہ تعلیم یافتہ و باشعور غریب و متوسط طبقے کے افراد کو جاگیر داروں ، وڈیروں کے برابر میں بٹھا کر حقیقی انقلاب برپا کیا۔اس موقع پر احمد سلیم صدیقی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ کسی ایک مخصوص طبقے یا علاقے کے افراد کی فلاح و بہبود کا نظریہ نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کے ہر مظلوم ، محروم اور پسے ہوئے طبقے کی بہتری کا نظریہ ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست مفاد پرستی کی نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے سیاسی سفر کے آغاز سے قبل خدمت انسانی کے جذبے کے تحت عملی طور پر پہلے خدمت خلق کمیٹی بنائی او ر اس کے بعد ایم کیو ایم بناکر عملی سیاست کی بنیاد ڈالی یہی وجہ ہے کہ 36سال قبل کراچی سے شروع ہونیوالی تحریک کا پرچم آج آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سنگ لاخ پہاڑوں میں بھی شان و شوکت سے لہرا رہا ہے۔

9/30/2024 12:21:04 PM