Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کوپاکستان کے ویزوں اورشناختی کارڈز کے حصول کیلئے حائل دشواریوں کاخاتمہ کیاجائے۔الطاف حسین


برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کوپاکستان کے ویزوں اورشناختی کارڈز کے حصول کیلئے حائل دشواریوں کاخاتمہ کیاجائے۔الطاف حسین
 Posted on: 2/11/2015
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کوپاکستان کے ویزوں اورشناختی کارڈز کے حصول کیلئے حائل دشواریوں کاخاتمہ کیاجائے۔الطاف حسین
ویزوں کے اجراء کے سلسلے میں جیری سروس کاسلسلہ ختم کرکے ہائی کمیشن اورقونصلیٹس سے براہ راست ویزے جاری کئے جائیں اورویزوں اورشناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیری حربے ختم کئے جائیں
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں برطانیہ میں آبادکشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے وفدسے گفتگو
کشمیری کمیونٹی کے وفدنے قائدتحریک الطاف حسین کوبرطانیہ میں آبادپاکستانیوں اورکشمیری کمیونٹی کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا
لندن۔۔۔11 فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کوپاکستان کے ویزوں اورشناختی کارڈز کے حصول کیلئے حائل دشواریوں کاخاتمہ کیاجائے ۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں برطانیہ میں آبادکشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ وفدکی قیادت شیفیلڈکی کشمیری کمیونٹی کے رہنمامنشاء خان کررہے تھے۔وفدنے جناب الطاف حسین کوبتایاکہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں اورکشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افرادکوپاکستان کے ویزے پہلے ہائی کمیشنزاورپاکستانی قونصلیٹس سے براہ راست جاری کیے جاتے تھے لیکن کچھ عرصہ سے برطانیہ میں آبادپاکستانیوں کوویزوں کے حصول کیلئے جیری سروس سے رجوع کرناپڑتاہے ۔ اس سروس کی وجہ سے ویزے کے حصول میں نہ صرف کئی کئی ماہ کی غیرضروری تاخیر اور رکاوٹوں کاسامناکرناپڑتاہے بلکہ ویزے کی فیس میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے برطانیہ میں آبادپاکستانیوں اورکشمیری کمیونٹی کوویزے اورشناختی کارڈ کے حصول میں درپیش دشواریوں اوررکاوٹوں پرشدیدافسوس کااظہار کیا اورحکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ویزوں کے اجراء کے سلسلے میں جیری سروس کاسلسلہ ختم کرکے ہائی کمیشن اورقونصلیٹس سے براہ راست ویزے جاری کئے جائیں اورویزوں اورشناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیری حربے ختم کئے جائیں۔ 

9/30/2024 12:23:07 PM