Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور اور کراچی کے پاسٹرز صاحبان کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات


لاہور اور کراچی کے پاسٹرز صاحبان کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات
 Posted on: 2/9/2015 1
لاہور اور کراچی کے پاسٹرز صاحبان کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات 
پاسٹرز صاحبان نے حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی حصول علم اور اس کی ترویج کیلئے جناب الطا ف حسین کی کاوشیں انکی قائدانہ صلاحیتوں کا کھلا ثبوت ہے، پاسٹرز صاحبان 
حق پرستی کی جدوجہد کو محدود کرنے والے دراصل تمام مسالک ، مذاہب اور قومیتوں میں جناب الطاف حسین کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
کراچی ۔۔۔9، فروری 2015ء 
لاہور سے تعلق رکھنے والے پاسٹر شہزاد کے ہمراہ کراچی کے پاسٹرمنتظر گل ، پاسٹر روبن راز ، پاسٹر جیمس بشیر اور مسیحی گلوکار آصف رضا نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی اور انہیں حیدرآباد میں الطاف حسین کے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق ، ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج سید منور الاسلام ، جوائنٹ انچارج پطرس یوسف ، اراکین بشپ گلفام جاوید رندھاوا ، بشپ جاوید انجم ، نوید ملک ،سردار کرشن سنگھ اور روشن مکیش بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حصول علم اور اس کی ترویج کیلئے جناب الطا ف حسین کی کاوشیں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا کھلا ثبوت ہے اور جناب الطاف حسین علمی بنیادوں پر اپنے کارکنان و عوام کی جس طرح سے تربیت کررہے ہیں اس کی تقلید تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے لیڈران کو کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کراچی میں وائی ایم سی اے کے تعلیمی ادارے سے قبضہ چھڑوانے پر مسیحی برادری کی جانب سے جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہا رکرتے ہوئے ایم کیوایم کے فلاحی کاموں کو بھی سراہا ۔ ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاسٹرز صاحبان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین کی جدوجہد کسی مخصوص طبقے کیلئے نہیں ہے اور ان کی جدوجہد کو محدود کرنے والے دراصل تمام مسالک ، مذاہب اور قومیتوں میں جناب الطاف حسین کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے پاسٹرز صاحبا ن کے خیالات کو سراہا اور ان کی نائن زیرو آمد کا خیرمقدم بھی کیا ۔ ملاقات کے بعد پاسٹرز صاحبان کے وفد نے جناح گراؤنڈ عزیز آبادمیں ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں قائم کی جانے والی یاد گارِ شہدائے حق کا دورہ کیا اور حق پرست شہداء کے بلند درجات اور جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔ 

9/30/2024 10:21:44 AM