Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جو تحریکیں جائز حقوق کی جدوجہد کرتی ہیں ان کے راستے میں پُر خطر اورنامساعد حالات کا آنا انوکھی اور تعجب خیز بات نہیں ہے، گلفراز خان خٹک


جو تحریکیں جائز حقوق کی جدوجہد کرتی ہیں ان کے راستے میں پُر خطر اورنامساعد حالات کا آنا انوکھی اور تعجب خیز بات نہیں ہے، گلفراز خان خٹک
 Posted on: 2/9/2015 1
جو تحریکیں جائز حقوق کی جدوجہد کرتی ہیں ان کے راستے میں پُر خطر اورنامساعد حالات کا آنا انوکھی اور تعجب خیز بات نہیں ہے، گلفراز خان خٹک 
جس تحریک کے کارکنان نظریاتی اور تحریکی بنیادوں پر مضبوط نہیں ہوتے وہ ظالم حکمرانو ں اور سازشیوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا نہیں کرسکتے ، گلفراز خان خٹک 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی (کراچی ) کے سیکٹرز اور یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب 
کراچی ۔۔۔9، فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکرو فلسفہ ،نظریہ اور خطابات تحریکی کارکنان کیلئے اثاثہ ہیں اور ان سے نظریاتی غذا حاصل کرکے تحریکی کارکنان ہر وقت اور دور میں اپنے آپ کو مضبوط سانچے میں ڈھال سکتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی (کراچی ) کے سیکٹرزو یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تربیتی نشست سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن جاوید کاظمی نے بھی خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں گلفراز خان خٹک نے کہاکہ جو تحریکیں جائز حقوق کی جدوجہد کرتی ہیں ان کے راستے میں پُر خطر اورنامساعد حالات کا آنا انوکھی اور تعجب خیز بات نہیں ہے اور ایسے حالات میں اگر کارکنان نظریاتی اور تحریکی بنیادوں پر مضبوط ہوں گے تو انہیں کسی بھی قسم کے حالات کا جبر نہ تو گمراہ کرسکتا ہے اور نہ ہی کوئی ظلم انہیں جھکا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس تحریک کے کارکنان نظریاتی اور تحریکی بنیادوں پر مضبوط نہیں ہوتے وہ ظالم حکمرانو ں اور سازشیوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا نہیں کرسکتے اور ایسی تحریکیں صفحہ ہستی سے مٹ جایا کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف 19، جون 1992ء کو بد ترین ریاستی آپریشن کیا گیا جس کے دوران ہزاروں کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ، سرکاری عقوبت خانوں میں انہیں بد ترین تشدد کانشانہ بنا کر معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا گیا جبکہ آج بھی ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان جلا وطنی کی کربناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایم کیوایم کے کارکنان نظریاتی اور تحریکی بنیادوں پر مضبوط نہیں ہوتے تو 19جون 1992ء کا آپریشن ایم کیوایم کو ختم کردیتا اور ایم کیوایم کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا لیکن آج ایم کیوایم کی ملک بھر میں مقبولیت سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ جناب الطاف حسین کا فکر وفلسفہ اور نظریہ اپنے اندر انتہائی وسعت رکھتا اور ایم کیوایم کے کارکنان کو نظریاتی اور تحریکی بنیادوں پر کوئی طاقت ہرگز گمراہ نہیں کرسکتی ۔گلفراز خان خٹک نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ تحریکی لٹریچر کا بغور مطالعہ کریں اور جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کی ترویج کیلئے ہر گلی اور محلے میں زیادہ سے زیادہ عملی کام کریں ۔ 

9/30/2024 10:20:36 AM