Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآبادزون کے زیراہتمام؍جشن صبحِ نوورائٹی پروگرام کاانعقاد؍مجموعی خبر


حیدرآبادزون کے زیراہتمام؍جشن صبحِ نوورائٹی پروگرام کاانعقاد؍مجموعی خبر
 Posted on: 2/8/2015 1
حیدرآبادزون کے زیراہتمام؍جشن صبحِ نوورائٹی پروگرام کاانعقاد؍مجموعی خبر
حیدرآباد:۔
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون کے زیراہتمام حیدرآبادمیں الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیادکی خوشی میں اتوار7فروری کو’’باغِ مصطفی گراؤنڈ‘‘لطیف آباد میں ’’جشن صبحِ نو‘‘کے نام سے رنگارنگ ورائیٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹی وی ، فلم اوراسٹیج کی دنیاسے تعلق رکھنے والے ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاراورگلوکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیااورحاضرین محفل کواپنے فن سے محظوظ کیا۔ورائٹی پروگرام کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کیااورانہیں یونیورسٹی کی مبارکباددی۔رنگارنگ ورائٹی پروگرام کے سلسلے میں باغِ مصطفی گراؤنڈ میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں وسیع و عریض پنڈال تیارکیاگیاتھاپنڈال میں چاروں اطراف رنگ برنگی برقی قمقموں لگائے گئے تھے جبکہ پنڈال میں سامنے کی جانب خوبصورت اسٹیج تعمیرکیاگیاتھاجس کے عقب میں جہازی سائزڈیجیٹل اسکرین لگائی گئی تھی اسکرین پرپروگرام کی کورریج براہ راست نشر کی جارہی تھی ۔اسٹیج کے اطراف میں رنگ برنگی اسپوٹ لائٹیں،مختلف اقسام کے پھول اورایم کیوایم کے پرچم (سرخ ، سبز اورسفید) رنگ کے غبارے لگائے گئے تھے۔ پنڈال میں خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ انکلوژربنائے گئے تھے جہاں تمام قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والی مائیں بہنیں ، بچیاں ،بزرگ،نوجوان اوربچے اپنی مخصوص نشستوں پربراجماں تھے جنہوں نے ہاتھوں میں جناب الطا ف حسین کی تصویریں اٹھارکھی تھیں اور ان کاجوش وخروش قابل دیدتھا۔جشن صبح نو کے عنوان سے منعقدہ ورائٹی پروگرام میں رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجزڈاکٹرخالد مقبول صدیقی ، عامرخان،اراکین رابطہ کمیٹی قمر منصور ، ارشدحسین،عارف خان ایڈووکیٹ، عبدالحسیب،کنورنویدجمیل،حق پرست اراکین اسمبلی،سندھ کے معروف دانشور ، ادیب،تاجر،صنعتکار ،ڈاکٹرز، انجینئرز ،پروفیسر اور وکلاء، معززین چمبرآف کامرس حیدرآبادکے حاجی یعقوب،ظہرخان،ندیم صدیقی، اقبال بیگ ،نجم قریشی،معیظ علی، مستنصرقریشی،معیظ،عبدالستارجاؤ،واپڈاکے محمودقائمخانی،پبلک فاؤنڈیشن کرنل سمیع، مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلرعبدالقدیراورمجیدراجپوت، پروفیسراخترایوب سابقہ چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد انجینئر عبدالعلیم خانزاہ ، سابق چےئرمین حیدرآباد تعلیمی بورڈ حیدرآباد انجینئرعبد العلیم اورعامرشفیق سیکریٹری بورڈ سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔حیدرآبادکے زونل انچارج نویدشمسی اوراراکین زونل کمیٹی نے ورائٹی پروگرام میں مرادعلی مراد،حسن جہانگیر،آصف مہدی،امجدصابری،نعیم عباس روفی،ارشدمحمود،منورفراز،شان جہانگیر،شاہدبابر، مہتاب خان ، محمدحسن قریشی، حشام حیدر،رفعیہ رضوی اور ارجمن عرفان سمیت اسٹیج ٹی وی اورفلم سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ کنگ آف کامیڈی عمرشریف اور معروف کامیڈین فیصل مسعود، ذاکر مستانہ اورشکیل شاہ نے اپنے فن کامظاہرہ کیااورشرکاء کومحظوظ کیاورائٹی پروگرام میں ڈیزاسٹرگروپ نے بھی اپنے فن کامظاہرہ کیا۔ورائٹی پروگرام میں نظامت کے فرائض نجی ٹی وی کے ہوسٹ محمدفیصل ندیم نے انجام دیئے ، پروگرام کاآغازٹھیک ساڑھے 9بجے ہوا جو بغیرکسی وقفے کے اعلیٰ الصبح تک جاری رہا۔

9/30/2024 10:20:53 AM