Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے غیرملکی ماہرین کی ٹیم بلوالی جائے، الطاف حسین


سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے غیرملکی ماہرین کی ٹیم بلوالی جائے، الطاف حسین
 Posted on: 2/8/2015 1
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے غیرملکی ماہرین کی ٹیم بلوالی جائے، الطاف حسین
اس سانحہ کی دوبارہ تحقیقات میں یہ ثابت ہوجائے کہ اس سانحہ میں ایم کیوایم کا کوئی فرد ملوث ہے تو اس کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہ کی جائے اور اسے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے، الطاف حسین
عوام کی منتخب نمائندہ جماعت پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے باعث پاکستان دولخت ہوچکا ہےلہٰذاخدارا!باقیماندہ پاکستان پر رحم کیاجائے، الطاف حسین
شمالی وزیرستان میں مسلح افواج ، طالبان ، داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں سے نبردآزما ہے ،الطاف حسین
فوج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے افسران وجوان اپنی جانیں نچھاور کررکے وطن کی حفاظت کررہے ہیں ، الطاف حسین
بدقسمتی سے فوج،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اندرکچھ کالی بھیڑیں ایسی ہیں جو ملک میں ہونے والے بڑے سانحہ کے ذمہ داروں کو سلیمانی ٹوپی پہنا کر بھگا دیتی ہیں، الطاف حسین
آج تک جھوٹ بول کر 12، مئی کا راگ الاپا جاتا ہے، الطاف حسین
12،مئی کی سازش میں ایک ایجنسی کے بعض لوگ شریک تھے ، جنہوں نے اے این پی کے اسفندیار کو حکم دیا کہ اے این پی کے کارکنوں کے ذریعہ ایم کیوایم کی ریلی پر براہ راست فائرنگ کی جائے، الطاف حسین
محمد حسین محنتی نے حقیقی والوں کو ایم کیوایم کے پرچم ، اسلحہ اور پیسہ دیا تاکہ ایم کیوایم کو بدنام کیاجاسکے، الطاف حسین
ایم کیوایم ، الطاف حسین کی جماعت ہے جو حسینیت ؑ کا علمبردار ہے، الطاف حسین
الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی خوشی میں لطیف آبادحیدرآباد میں منعقدہ اجتماع کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن۔۔۔8، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی جناب الطاف حسین نے ارباب اختیار اور اقتدار سے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے غیرملکی ماہرین کی ٹیم بلوالی جائے اور اس سانحہ کی دوبارہ تحقیقات کرالی جائے اگر یہ ثابت ہوجائے کہ اس سانحہ میں ایم کیوایم کا کوئی فرد ملوث ہے تو اس کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہ کی جائے اور اسے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے ۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف، آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی اے اورآئی بی کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی منتخب نمائندہ جماعت پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے باعث پاکستان دولخت ہوچکا ہے لہٰذاخدارا!باقیماندہ پاکستان پر رحم کیاجائے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شب الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی خوشی میں لطیف آبادحیدرآباد میں منعقدہ اجتماع کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں مسلح افواج ، طالبان ، داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں سے نبردآزما ہے ،سفاک دہشت گردوں کوجہنم واصل کررہی ہے اور دہشت گردوں کی کمیں گاہوں کو تباہ وبرباد کررہی ہے۔ اس جنگ میں فوج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے افسران ووجوان بھی اپنی جانیں نچھاور کررکے وطن عزیزکی حفاظت کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے فوج،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اندرکچھ کالی بھیڑیں ایسی ہیں جو ملک میں ہونے والے بڑے سانحہ کے ذمہ داروں کو سلیمانی ٹوپی پہنا کر بھگا دیتی ہیں۔ یہ کالی بھیڑیں گزشتہ 40 برسوں کے دوران قائداعظم ، محترمہ فاطمہ جناح، خان لیاقت علی خان اور محترمہ بے نظیر بھٹوکے قتل کے علاوہ سانحہ قصبہ علیگڑھ، سانحہ 30، ستمبرحیدرآباد اور سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں بھی ملوث ہیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ 55 برسوں سے حیدرآباد کے عوام کی خواہش تھی کہ شہر میں یونیورسٹی قائم کی جائے ، اللہ کے فضل وکرم سے عوام کی یہ خواہش پوری ہوگئی اورحیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا لیکن اس دن شہریوں کو خوشی تک نہیں منانے دی گئی، پہلے شکارپور کی امام بارگاہ میں دہشت گردی کرکے پورے سندھ میں سوگ کی فضا قائم کرادی گئی جس کے باعث یہ میوزیکل پروگرام ملتوی کرنا پڑااورجب آج حیدرآباد کے عوام خوشی منانے کیلئے جمع ہوئے تو ان کی خوشیاں غارت کرنے کیلئے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی JIT رپورٹ عدالت میں پیش کرکے ایم کیوایم کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی۔اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ ایک سیاسی اورایک مذہبی جماعت نے واویلا کرنا شروع کردیا اور بعض ٹی وی چینل کے لوگوں نے خوشی میں بغلیں بجانا شروع کردیں۔ انہوں نے کہاکہ جن سفاک درندوں نے بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری کونذرآتش کرکے بے گناہ شہریوں کو قتل کیا ہے اللہ تعالیٰ انہیں دنیا اور آخرت دونوں جگہ سخت سے سخت سزا دے گا۔ اگر ایم کیوایم کوبدنام کرنے کیلئے جھوٹے الزامات عائد کیے جائیں گے تو الزامات لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ایم کیوایم ، الطاف حسین کی جماعت ہے جو حسینیت ؑ کا علمبردار ہے۔ حضرت امام حسینؑ نے حق کی خاطر اپنا سرکٹادیا لیکن یزید کے آگے سرنہیں جھکایا۔ اسی طرح الطاف حسین بھی یزیدیت کے آگے اپنا سرہرگز نہیں جھکائے گا۔ جناب الطاف حسین نے ارباب اختیار اور اقتدار سے کہاکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے غیرملکی ماہرین کی ٹیم بلوالی جائے اور اس سانحہ کی دوبارہ تحقیقات کرالی جائے اگر یہ ثابت ہوجائے کہ اس سانحہ میں ایم کیوایم کا کوئی فرد ملوث ہے تو اس کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہ کی جائے اور اسے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ رضوان قریشی نامی فرد جسے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا ذمہ دار قراردیا جارہا ہے ، جب یہ آدمی گرفتارہوتا ہے تو اسے رہا کون کرتا ہے؟ JIT کی رپورٹ پہلے سامنے کیوں نہیں لائی گئی؟ فیصلہ سناتے وقت فیکٹری کے مالکان کو کیوں نہیں لایا گیا؟اورفیکٹری کے مالکان کے بیانات عوام کے سامنے کیوں نہیں لائے گئے؟انہوں نے کہاکہ ایک پارٹی میں ہزاروں نہیں لاکھوں کارکنان ہوتے ہیں ، اگر کوئی فرد چوری چکاری کرے یا ڈاکہ ڈالے تو یہ اس کا انفرادی فعل ہوگا ، اس بنیادپر اس کاالزام کسی جماعت پر عائد کرنا سراسر غیرآئینی ، غیرقانونی اورغیراسلامی ہے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے وکلاء کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی میڈیاکی رپورٹنگ میں یہ تاثردیاجائے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ایم کیوایم ملوث ہے تو اس میڈیا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔جناب الطاف حسین نے اجتماع کے شرکاء سے دریافت کیا کہ پیپلزپارٹی کی رہنما محترمہ بے نظیربھٹو کے قتل کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈاور اقوام متحدہ کے ماہرین کی ٹیم کو بلاکر تحقیقات کرائی گئی کیا اس قتل کا معمہ آج تک حل ہوا؟سانحہ اوجھڑی کیمپ کے بارے میں آپ نے آج تک جے آئی ٹی رپورٹ سنی کہ یہ سانحہ کیوں ہوا، کیسے ہوااورکس نے کیا ؟ طیارہ پھٹنے سے جنرل ضیاء الحق سمیت فوج کے 32 اعلیٰ افسران جاں بحق ہوگئے کیا اس حوالہ سے کوئی جے آئی ٹی بنی؟ جس پر شرکاء نے جواب دیا ’’ہرگز نہیں ‘‘انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے دھرنوں میں خواتین کے ساتھ بیہودگی کے ناقابل بیان واقعات پیش آئے لیکن اس بارے میں کسی اخبار یا ٹی وی کی رپورٹ میں نہیں کہا گیا ، پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ ہوا لیکن کسی اخبار یا ٹی وی چینل کی جانب سے نہیں کہا گیا کہ ا س حملے میں تحریک انصاف یا پاکستان عوامی تحریک ملوث ہے جبکہ ایم کیوایم کی صفوں میں ایک چور کو داخل کرکے اس سے چوری کروائی جاتی ہے اور پھر اس کا سارا الزام ایم کیوایم پر عائد کردیا جاتا ہے۔جناب الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کہاکہ وہ آئی ایس آئی پر زوردیں کہ جماعت اسلامی اورتحریک انصاف پر نہ تو پیسہ لگائیں اورنہ ان پر بھروسہ کریں، یہ جماعتیں ،داعش، القاعدہ اور طالبان کی ہمدرد اورپاکستان دشمن ہیں۔انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ کسی ایک فرد کے فعل کی ذمہ داری پوری پارٹی پر عائد نہ کریں اورپوری پارٹی کو مطعون نہ کریں کیونکہ ایسا کرنا قطعی ناانصافی ہوگی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج تک جھوٹ بول کر 12، مئی کا راگ الاپا جاتا ہے جبکہ اس دن ایم کیوایم نے عدلیہ کی خودمختاری کیلئے ریلی کاانعقاد کیا تھاجس میں خواتین ، بزرگوں، کمسن بچے بچیوں حتیٰ کہ شیرخوار بچے بھی شریک تھے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں قتل وغارتگری کیلئے گھناؤنی سازش تیار کی گئی اور 12،مئی کی سازش میں ایک ایجنسی کے بعض لوگ شریک تھے جنہوں نے اے این پی کے اسفندیار کو حکم دیا کہ اے این پی کے کارکنوں کے ذریعہ ایم کیوایم کی ریلی پر براہ راست فائرنگ کی جائے جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی نے اپنے گھرپر اجلاس بلاکر حقیقی والوں کو ایم کیوایم کے پرچم ، اسلحہ اور پیسہ دیا تاکہ ایم کیوایم کو بدنام کیاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ آج تک یہ الزام عائد کیاجاتا ہے کہ 12،مئی کو 100 وکلاء کو جلایا گیا لیکن کوئی بھی جلائے گئے کسی وکیل کا نام تک بتانے کو تیار نہیں ۔ میں آج پھر کہہ رہاہوں کہ الزام لگانے والے کسی ایک وکیل کا نام بتادیں جسے 12،مئی کو جلانا تو کجا تھپڑ بھی مارا گیا ہو۔
جناب الطاف حسین نے حیدرآباد کے عوام کو الطاف حسین یونیورسٹی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی کے قیام میں تعاون پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض، سابق صدر آصف علی زرداری اور گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے دلی تشکرکااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو اس کارخیر کا اجرعظیم عطافرمائے۔ جناب الطاف حسین نے طلباوطالبات کو سختی سے تلقین کی کہ وہ نقل کے رحجان سے پرہیزکریں، محنت ولگن سے تعلیم حاصل کریں، خود کو معاشرتی برائیوں سے دوررکھیں، والدین، بزرگوں، خواتین بالخصوص اساتذہ کا احترام کریں، صحت وصفائی کا خاص خیال رکھیں، پان ، گٹکا اور سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے کی بھرپورکوشش کریں، دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم بھی حاصل کریں اورہمیشہ سچ بولیں۔ جناب الطاف حسین نے الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیادرکھے جانے کی خوشی میں میوزیکل پروگرام کے انعقاد کے خوبصورت انتظامات پر ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی ، منتخب عوامی نمائندوں اور ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں کوشاباش دی اور خراج تحسین پیش کیا۔
قائد ایم کیو ایم خطاب حصہ پہلا    حصہ دوسرا


9/30/2024 10:22:45 AM