حفیظ اللہ خان اورمحمدآصف جمیل انصاری کی المناک شہادت پر جناب الطاف حسین کااظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔2، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑ ھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن حفیظ اللہ خان اورپاک کالونی سیکٹریونٹ 192/193کی کمیٹی کے رکن محمدآصف جمیل انصاری کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حفیظ اللہ خان شہیداورمحمدآصف جمیل انصاری شہیدکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔(آمین)