Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

19جنوری 2015 کو ناظم آباد کے علاقے میں پولیس کی جانب صدر الدین نامی تاجر کوڈاکو قرار دے کرجعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


19جنوری 2015 کو ناظم آباد کے علاقے میں پولیس کی جانب صدر الدین نامی تاجر کوڈاکو قرار دے کرجعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 2/6/2015 1
19جنوری 2015 کو ناظم آباد کے علاقے میں پولیس کی جانب صدر الدین نامی تاجر کوڈاکو قرار دے کرجعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
تاجر صدر الدین کو پولیس نے 15جنوری کوابوالحسن اصفہانی روڈ سے حراست میں لیا اورچار روز کے بعد اس کوڈاکو قرار دے ماورائے عدالت قتل کر دیا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
تاجر کے ماورائے عدالت کی واردات سے واضح ہوچکا ہے کہ ایم کیوایم کا اپنے 36کارکنان کے ماورائے عدالت کے واقعات پر پرامن احتجاج اور آزادانہ تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ جائز او ردرست ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
تاجر صدر الدین سمیت تما م افراد کے ماورائے عدالت قتل کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں ، رابطہ کمیٹی 
تاجر صدر الدین سمیت تما م افراد کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائے اور پولیس میں موجود کالی بھیڑوں اور متعصب افسران کو فی الفور برطرف کرکے گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔06فروری2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے19جنوری 2015 کو ناظم آباد کے علاقے میں پولیس کی جانب صدر الدین نامی تاجر کوڈاکو قرار دے کر جعلی پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ پولیس نے تواتر کے ساتھ کراچی بھر میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں اورماورائے عدالت قتل کا بازار گرم کیا ہوا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک طرف تو شہر بھر میں مسلکی بنیادوں پرپروفیشنلز اورشہریوں کو قتل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس ان دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،دوسری جانب نہتے اور معصوم شہریوں اور کاروباری حضرات کو گرفتارکرنے کے بعد ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں سے سے ثابت ہوچکا ہے کہ قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے بعض افسران اور اہلکاروں نے شہر کراچی کو کمائی کا ذریعہ بنا ہوا ہے اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے اہلیان کراچی کے ساتھ متعصبانہ سلوک کررہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اطلاع کے مطابق 19جنوری کو ڈاکوقرار دے کر جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کئے جانے والے تاجر صدر الدین کو بھی پولیس نے 15جنوری کوابوالحسن اصفہانی روڈ سے حراست میں لیا اور لاپتہ کردیا تھا اور پھر چار روز کے بعد اس کوڈاکو قرار دے جعلی پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کو لاوارث قرار دے کر ایدھی نے دفنادیا جب کہ اس کے اہل خانہ اس کی تلاش کرتے کرتے مایوس ہوگئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تاجر کے ماورائے عدالت کی قتل واردات سے واضح ہوچکا ہے کہ ایم کیوایم کا اپنے 36کارکنان کے ماورائے عدالت کے واقعات پر پرامن احتجاج اور آزادانہ تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ جائز او ردرست ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہریوں کے خلاف غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ارباب اختیار و اقتدار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور اب یہ معاملہ عام شہریوں سے نکل کر کاروباری حضرات تک پہنچ گیا ہے ،تاجر صدر الدین کو پولیس حراست میں لئے جانے کے بعد جعلی پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت قتل سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پولیس شہریوں کو بلاجواز حراست میں لے کر بھاری رشوت کے عوض رہاکرتی ہے اور اگر مطلوبہ رقم نہ ملے تو جعلی مقابلے کی آڑ میں یا شہر کے سنسنا ن علاقے میں ماورائے عدالت قتل کرکے لاش کہیں بھی پھینک دیتی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں ماورائے عدالت قتل ، شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور بھاری رشوتیں وصول کرنے کے پولیس جرائم کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیاجائے تاکہ جوڈیشل کمیشن کو شہری اپنے اوپر ہونے والے پولیس مظالم سے آگاہ کرسکیں اور دنیا پر یہ آشکار ہوسکے کہ کس طرح سے کراچی کے شہریوں کو ظلم ، ناانصافی ، زیادتی، قتل و غارتگری اور لوٹ مار کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ تاجر صدر الدین سمیت تما م افراد کے ماورائے عدالت قتل کی جوڈیشل کمیشن میں آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، پولیس میں موجود کالی بھیڑوں اور متعصب افسران کو فی الفور برطرف کرکے گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی نے ماورائے عدالت قتل کئے گئے تاجر صدر الدین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)

9/30/2024 10:17:51 AM