Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلشن اقبال میں اسکولوں پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بموں کے حملے قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین


گلشن اقبال میں اسکولوں پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بموں کے حملے قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/3/2015 1
گلشن اقبال میں اسکولوں پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بموں کے حملے قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین
جوسفاک دہشت گرداسلام کے نام پراسکولوں کے معصوم بچوں کو اپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں وہ نہ اسلام کے دوست ہیں اورنہ ہی مسلمانوں کے۔الطاف حسین
یہ سفاک عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اوریہ عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔الطاف حسین
دہشت گردوں کے حملوں کے خطرے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی کے اسکولوں کے تحفظ اور معصوم بچوں کودہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے
اگر خدانخواستہ کراچی کے کسی بھی اسکول پرآرمی پبلک اسکول پر حملے جیساکوئی واقعہ ہواتو حکمراں اس کے ذمہ دارہوں گے۔الطاف حسین
کراچی میں اسکولوں کے تحفظ کیلئے فی الفوراقدامات کئے جائیں، اسکولوں کے اساتذہ کو فی الفوراسلحہ کے لائسنس دیے جائیں اور ریاستی وسائل کو بروئے کارلاکر دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے
اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں، ان کے والدین اوران اسکولوں کی انتظامیہ سے الطاف حسین کا اظہار ہمدردی
لندن۔۔۔ 3 فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں گلشن اقبال بلاک 7 میں واقع اسکولوں بیکن ہائی اسکول اوربیکن لائٹ اسکول پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بموں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پشاورمیں آرمی پبلک اسکول پر طالبان دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے اورمعصوم بچوں کے قتل عام کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے کراچی میں بھی اسکولوں پردہشت گردوں کے حملوں کاخطرہ تھالیکن اس کے باوجودبھی صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی کے اسکولوں کے تحفظ اورکراچی کے اسکولوں کے معصوم بچوں کودہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے اورآج درندہ صفت دہشت گردوں نے گلشن اقبال بلاک 7میں اسکولوں پر دستی بم پھینکے اورباآسانی فرار ہوگئے ۔ جناب الطاف حسین نے اسکولوں پر ان حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ جوسفاک دہشت گرداسلام کے نام پراسکولوں کے معصوم بچوں کو اپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں وہ نہ اسلام کے دوست ہیں اورنہ ہی مسلمانوں کے بلکہ یہ سفاک عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اوریہ عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میڈیاپر آنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے وہاں داعش کے ہینڈ بل بھی پھینکے ہیں جوچیخ چیخ کرکراچی میں داعش کی موجودگی کاپتہ دے رہے ہیں لیکن ہمارے حکمراں اب بھی حالت انکارمیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر خدانخواستہ کراچی کے کسی بھی اسکول پرآرمی پبلک اسکول پر حملے جیساکوئی واقعہ ہواتو حکمراں اس کے ذمہ دارہوں گے۔جناب الطا ف حسین نے ایک بار پھرحکومت اورتمام قانون نافذکرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں اسکولوں کے تحفظ کیلئے فی الفوراقدامات کئے جائیں، اسکولوں کے اساتذہ کو فی الفوراسلحہ کے لائسنس دیے جائیں اورریاستی وسائل کو بروئے کارلاکران دہشت گردوں کا قلع قمع کیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے بیکن ہائی اسکول اوربیکن لائٹ اسکول اوردیگرقریبی اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں ، ان کے والدین اوران اسکولوں کی انتظامیہ سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے آپ کوتنہانہ چھوڑیں، میں اورمیرے ساتھی ان کے ساتھ ہیں۔
وڈیو


9/30/2024 10:21:10 AM