Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم صرف نعروں اور دعوں پر نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لیئے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد


ایم کیوایم صرف نعروں اور دعوں پر نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لیئے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد
 Posted on: 4/1/2013 1
ایم کیوایم صرف نعروں اور دعوں پر نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لیئے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد
اب وہ دن دور نہیں جب ملک میں حق پر ست عو ام کااقتدار ہو گا اور مظلو موں کو ان کے حقوق ملیں گے ۔رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب ، ڈاکٹر صغیر احمداور سید شاکرعلی نے حیدرآباد میں این اے 219اور220کے مرکزی انتخابی دفاتر کا افتتاح کردیا۔
حیدرآباد۔۔۔01اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب ، ڈاکٹر صغیر احمداور سید شاکرعلی نے حیدرآباد میں این اے 219اور220کے مرکزی انتخابی دفاتر کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی ،اراکین،ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی اور سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کثیر تعداد میں موجودتھے ۔رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب نے بھائی خان چوک پر NA-220اورPS,45,46کے مرکزی انتخا بی دفتر کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے ابتداء میں ہی ایم کیوایم کے انتخابی دفاتر کے افتتاح پر اتنی بڑ ی تعدا د میں حق پر ست عو ام کی مو جودگی ہمیںیقینی فتح کی نوید دے رہی ہے اور 11مئی کو سو رج طلو ع ہو گا وہ صر ف اور صرف قا ئد تحر یک الطا ف حسین کے نا مزد حق پر ست امید واروں کی کا میا بی لے کر آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہر آنے وا لا دن قا ئد تحر یک جناب الطا ف حسین کے فکر و فلسفے کی سچائی کوثابت کررہا ہے ۔ اور اب وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں حق پر ست عو ام کااقتدار ہو گا اور مظلو موں کو ان کے حقوق ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی انقلابی جدوجہد اس ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور اس ملک کی 98 فیصد عوام کے حقوق کے حصول اور ملک پر حکمرانی کے لیئے ہے جو اس ملک کی حق پرست عوام الطاف حسین کی بے مثال قیادت میں اپنے جائز حقوق حاصل کر کے ہی دم لیں گے۔ بعد ازاں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے لطیف آباد یونٹ نمبر 07میں NA.219اورPS,48,49کے مرکزی آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ تا ر یخ گوا ہ ہے کہ قا ئد تحر یک جنا ب الطا ف حسین جیسی عظیم اور مضبو ط اعصاب و کردار کی حامل شخصیت کہیں نہیں ملے گی۔ اور ہمیں اس با ت کا فخر ہے کہ ہم قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں حق و سچ کی اس جدو جہد میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت عوامی مسائل کے حل کیلئے پوری طرح کوشاں ہیں اورایم کیوایم صرف نعروں اور دعوں پر نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لئے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے ایوانوں میں جانے والے حق پرست نمائندوں نے ہمیشہ عوامی ایشوز کو عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی اور آئندہ بھی MQM حق پرستی کے علم کو جھکنے نہیں دے گی۔

12/23/2024 1:58:45 AM