قائدتحریک جناب الطاف حسین پاکستان بچانے کی جدوجہدکررہے ہیں،خالدمقبول صدیقی
اگرپاکستان بچانا ہے توملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کیلئے جناب الطاف حسین کاساتھ دیناہوگا۔ڈی سی آرسی کے تحت معززین شہرکے اجلاس سے خالدمقبول صدیقی،غازی صلاح الدین،خواجہ سہیل منصور،علی راشد،سیدہاشم غازی کاخطاب
کراچی:۔۔۔ 30،مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین پاکستان بچانے کی جدوجہدکررہے ہیں،متحدہ قومی موومنٹ غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس کی پشت پرکوئی جاگیر دار، وڈیرہ یاسرمایہ دارنہیں بلکہ اس میں قیادت سے لیکرکارکنان تک سب غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان بچانا ہے توملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانی ہوگی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کاساتھ دیکر فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلفٹن کے علاقے دو تلوار پرکلفٹن ڈیفنس ریزیڈنٹ کمیٹی کے آفس میں معززین شہرکے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں کلفٹن ڈیفنس کے عوام ،بزنس کمیونٹی،ڈاکٹرز، انجینئرز،پروفیسر،وکلاء،علمائے کرام،کھلاڑی،فن کار اورنوجوان طلبہ وطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ قبل ازیں اجلاس میں کلفٹن ڈیفنس کے حلقوں سے ایم کیو ایم کے نامزدامیدواروں کاتعارف کرایاگیا۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ملک میں تبدیلی کاعمل80ء کی دہائی میں شروع ہوگیاتھا جب قائدتحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کی بنیادرکھی تھی اورانکے نامزدحق پرست امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ایوانوں میں پہنچاشروع ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آج جولوگ بھی ایم کیوایم پرجھوٹے اوربے بنیاد الزامات عائدکررہے ہیں وہ ایم کیوایم کے فکروفلسفے سے شدیدخوف زدہ ہیں اورایم کیوایم کے خلاف منفی پروپگنڈہ کرکے عوام میں منفی تاثرپیداکرنے کی کوشش کررہے ہیںآج ایک مرتبہ پھرباطل قوتیںیکجاہوکرایم کیوایم کی پروازکوروکنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے بسوں میں سفرکیااوربھوکے رہ کرتحریک کوپروان چڑھایاہے۔ایم کیو ایم موروثی سیاست کے خلاف ہے اوریہی وجہ ہے کہ 1988ء سے لیکرآج تک الطاف حسین یا ان کاکوئی رشتہ دارعزیزبھائی بہن کسی عہدے پرنہیںآیا۔اجلاس سے سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن غازی صلاح الدین ،سابق ارکان اسمبلی خواجہ سہیل منصور،علی راشداورانچارج ڈی سی آرسی کیپٹن سیدہاشم غازی سمیت دیگرنے بھی مختصرخطاب کیااورایم کیوایم کے فکروفلسفے سے آگاہ کیا۔