Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رشتہ داروں ، دوست احباب ، دولت مندوں ، جاگیرداروں اور بڑے سرمایہ داروں کے بجائے اپنے کارکنوں کو ٹکٹ دے کر ان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا عمل کیاجائے


رشتہ داروں ، دوست احباب ، دولت مندوں ، جاگیرداروں اور بڑے سرمایہ داروں کے بجائے اپنے کارکنوں کو ٹکٹ دے کر ان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا عمل کیاجائے
 Posted on: 3/30/2013
رشتہ داروں ، دوست احباب ، دولت مندوں ، جاگیرداروں اور بڑے سرمایہ داروں کے بجائے اپنے کارکنوں کو ٹکٹ دے کر ان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا عمل کیاجائے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مسلم لیگ (ن) سمیت ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے درد مندانہ اپیل 
لندن۔۔۔30، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سلیم شہزاد ، طارق جاوید ، سید قاسم علی رضا اور محمد اشفاق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سمیت ملک بھر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ کسی بھی سیاسی اور مذہبی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی اس کے کارکن ہوتے ہیں جو کڑی آزمائشوں اور مشکلات میں بڑی بڑی قربانیاں دیتے ہیں ، رات دن محنت کرتے ہیں ، جیل کی صعوبتیں برداشت کرتے ہیں ، اپنی جانوں کی قربانیاں دیتے ہیں ایسے کارکنوں کو انتخابات کے وقت انتخابی ٹکٹ دینے میں عموما نظر انداز کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ٹکٹوں کے اصل حقدار قربانیاں دینے والے کارکن ہوتے ہیں لہٰذا ہم تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا رشتہ داروں ، دوست احباب ، دولت مندوں ، جاگیرداروں اور بڑے سرمایہ داروں کے بجائے اپنے کارکنوں کو ٹکٹ دے کر ان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا عمل کیاجائے تاکہ کارکنان دل شکنی اور دل آزاری کا شکار نہ ہوں ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہ ہماری اس درد مندانہ اپیل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے کارکنان کو ان کے حق سے محروم نہیں کریں گے ۔ 



12/23/2024 1:33:21 AM