Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہورکے صدرسیدعمران رضاشمسی نے باقاعدہ ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی


آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہورکے صدرسیدعمران رضاشمسی نے باقاعدہ ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی
 Posted on: 3/27/2013

آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہورکے صدرسیدعمران رضاشمسی نے باقاعدہ ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی 
سیدعمران رضاشمسی کی خورشیدبیگم سیکریٹریٹ میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورحیدرعباس رضوی سے ملاقات
کراچی:۔۔۔27؍مارچ2013ء 
آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہورکے صدرسیدعمران رضاشمسی نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیاہے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہد اورپالیسیوں سے متاثرہوکرغیرمشروط طورپرایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ایم کیوایم میں باقاعدہ شمولیت کااعلان انہوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورسابق رکن قومی اسمبلی حیدرعباس رضوی سے ملاقات کے دوران کیا۔سیدعمران رضاشمسی نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم میں ان کی شمولیت کسی جلدبازی کانتیجہ نہیں بلکہ انہوں نے کئی سال تک ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے خیالات ،بیانات اورخطابات کا بغور مشاہدہ کیاہے اورایم کیوایم کی جدوجہدکوانتہائی قریب سے دیکھاہے۔اس موقع پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے پرسید عمران رضاشمسی کادل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کیا اور انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم کی جدوجہد کاقافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہے اور لوگ جوق درجوق جناب الطاف حسین کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔


12/23/2024 2:02:40 AM