Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نجم سیٹھی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر جناب الطاف حسین کی مبارکباد


نجم سیٹھی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر جناب الطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 3/27/2013
نجم سیٹھی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر جناب الطاف حسین کی مبارکباد
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب میں غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کریں گے 
پنجاب میں شفاف الیکشن میری اولین ترجیح ہوگی ،نجم سیٹھی 
پورے ملک سمیت پنجاب میں غیر جانبدار اور شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔۔27، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں صوبہ پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بننے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے نجم سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سمیت پنجاب میں غیر جانبدار اور شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے اور شفاف الیکشن کے ذریعے ہی ملک و قوم کی خدمت کاجذبہ رکھنے والے افراد کو پارلیمنٹ میں لایا جاسکتا ہے ۔ نجم سیٹھی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر جناب الطاف حسین کی مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبہ پنجاب میں غیر جانبدار الیکشن کرانا ان کی اولین ترجیح ہوگی اور شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے وہ اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کریں گے ۔ 

12/23/2024 2:13:32 AM