پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر پروڈیوسر سیّد آفتاب عظیم کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔25، مارچ 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر پروڈیوسر سیّد آفتاب عظیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقا م عطا فر مائے (آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی سیّد آفتاب عظیم کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔