ایم کیوایم شعبہ انٹیلکچوئل فورم کے رکن اور ایم کیوایم حیدرآباد زون کے کارکن پروفیسر ڈاکٹر فضل حق کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔24، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ انٹیلکچوئل فورم کے رکن اور ایم کیوایم حیدرآباد زون سیکٹر Cیونٹ 19-Bکے کارکن پروفیسر ڈاکٹر فضل حق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)