شیخوپورہ میں مسافرکوچ کھمبے سے ٹکڑانے کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت متعدد مسافروں کے ہلاک وزخمی ہونے پرجناب الطاف حسین کااظہارافسوس
لندن: ۔۔۔23، مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شیخوپورہ میں لاہورسے فیصل آبادجانیوالی مسافرکوچ کھمبے سے ٹکڑانے کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت متعدد مسافروں کے جاں وزخمی ہونے پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مسافرکوچ کے ناگہانی حادثے میں جاں بحق تمام افرادکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورتمام سوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے ۔جناب الطاف حسین نے زخمی مسافروں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعاکی۔