ایم کیو ایم کے زیر اہتمام آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےآج دوپہر 2بجے پشاور پریس کلب میں اجتماع منعقد ہوگا ، اعلامیہ ایم کیو ایم
اجتماع میں حق پرست اراکین اسمبلی ، آرمی پبلک اسکول کے طلباء ، شہداء کے والدین سوگوار لواحقین اور معززین شہر شرکت کریں گے
کراچی :۔۔25؍ جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کے زیر اہتما م آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے چہلم کے سلسلے میں آج مورخہ 25؍ جنوری 2015ء بروز اتوار دو پہر 02بجے سے شام05بجے تک شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پشاورپریس کلب میں اجتماع منعقد کیاجائے گا ۔ اجتماع میں حق پرست اراکین اسمبلی ، آرمی پبلک اسکول کے طلباء ، شہداء کے وادین ، سوگوار لواحقین اور معززین شہرشرکت کریں گے ۔