Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ساؤتھ ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین


ساؤتھ ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 1/21/2015
ساؤتھ ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین
مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا عمل اسی سازش کا حصہ ہے، الطاف حسین
پاکستان سے محبت کرنے والے ہر شہری کو متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کا ساتھ دینا چاہیے، الطاف حسین
ملک بھر کے عوام کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کھل کر مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ کھل کر ملک کا انتظام سنبھالیں، الطاف حسین
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے ،اس کی سزا اللہ تعالیٰ دے گا،الطاف حسین
فرانس سمیت تمام ممالک کوکسی بھی مذاہب کی مقدس ہستیوں کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے، الطاف حسین
پاکستان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مذہبی جماعتیں جلسہ جلوس نکال رہی ہیں جبکہ پاکستان میں طالبان دہشت گردوں کی قتل وغارتگری پر کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں کیاجاتا، الطاف حسین
ایم کیوایم ، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہے، الطاف حسین
حق پرستی کی جدوجہد کیلئے عوام کو ایثار وقربانی کے جذبے اور احساس ذمہ داری کے ساتھ فرائض ادا کرنے ہوں گے، الطاف حسین
ذمہ داران ،صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں حق پرستانہ پیغام کے فروغ کیلئے محنت ولگن سے کام کیا جائے، الطاف حسین 
ایم کیوایم ڈسٹرکٹ روالپنڈی کے ذمہ داران ،کارکنان اور خواتین کارکنان کی فکری نشست سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔21، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ بین الاقوامی منصوبے کے تحت ساؤتھ ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور پاکستان میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکاکر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا عمل اسی سازش کا حصہ ہے، ان حالات میں پاکستان سے محبت کرنے والے ہر شہری کو متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کا ساتھ دینا چاہیے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کھل کر مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ کھل کر ملک کا انتظام سنبھالیں۔
یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے ذمہ داران ،کارکنان اور خواتین کارکنان کی فکری نشست سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق بھی موجود تھے۔ جناب الطاف حسین نے ’’ایثاروقربانی اور احساس ذمہ داری ‘‘ کے موضوع پراپنے خطاب میں ملک کی مجموعی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجوں پر بھی اظہار خیال کیا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے ، فرانس ،مسلم ملک نہیں ہے لیکن فرانس سمیت تمام ممالک کو دیگر مذاہب کے لوگوں کے جذبات کا احساس کرنا چاہیے اور کسی بھی مذہب کی مقدس ہستیوں کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مذہبی جماعتیں جلسہ جلوس نکال رہی ہیں جبکہ پاکستان میں طالبان دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاورپر حملہ کرکے ڈیڑھ سو بچوں کو گولیاں مارکرشہید کردیا ، متعدد بچوں کو ذبح کردیا، کامرہ ائیربیس، نیول ائیربیس، جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر، سی آئی اے ، ایف آئی کی عمارت، آئی ایس آئی کے دفتر، کراچی ائیرپورٹ ، مساجد، امام بارگاہوں ، اسکولوں اوربازاروں پر حملے کرکے ہزاروں بے گناہ سویلین اور فوجیوں کو شہید وزخمی کردیا لیکن ان مذہبی جماعتوں کی جانب سے طالبان کی دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے خلاف کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں کیاجاتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب کے خلاف ایف آئی آر درج ہے لیکن اسے گرفتارنہیں کیاجاتا، کالعدم تنظیمیں نام بدل بدل کر کام کررہی ہیں اوران تنظیموں کے رہنماء کھلے عام جلسہ جلوس میں تقاریر کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بین الاقوامی منصوبے کے تحت ساؤتھ ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور پاکستان میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکاکر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا عمل اسی سازش کا حصہ ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ان حالات میں پاکستان سے محبت کرنے والے ہر شہری کو متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کا ساتھ دینا چاہیے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کھل کر مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ کھل کر ملک کا انتظام سنبھالیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہے، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک سے چند مخصوص خاندانوں کی اجارہ داری اور موروثیت کاخاتمہ ہو اور ملک پرغریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ ، باصلاحیت اور ایماندار افراد کی حکمرانی قائم ہو۔ اس کیلئے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو ایثار وقربانی کے جذبے اور احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے اپنے فرائض ادا کرنے ہوں گے۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ ایثاروقربانی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے تنظیمی فرائض ادا کریں، صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں حق پرستانہ پیغام کے فروغ کیلئے محنت ولگن سے کام کریں اور عوام الناس کی خدمت کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔

9/30/2024 8:15:11 AM