Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت جس طرح سے طرز حکمرانی کررہی ہے وہ جمہوریت کے حسن پر بدنما داغ ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی


پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت جس طرح سے طرز حکمرانی کررہی ہے وہ جمہوریت کے حسن پر بدنما داغ ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 1/21/2015
پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت جس طرح سے طرز حکمرانی کررہی ہے وہ جمہوریت کے حسن پر بدنما داغ ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
ایسی نام نہاد جمہوریت سے بہتر ہے کہ سندھ میں مارشل لاء ہی نافذ کردیاجائے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
عوام کو ایسی جمہوری حکومت نہیں چاہئے جس میں جان و مال تک کا تحفظ حاصل نہ ہواور دہشت گرد ، بھتہ خوری اور جرائم پیشہ عناصر عوام پر مسلط رکھے جائیں ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
شرجیل میمن کی سندھ حکومت کی نالائقیوں اور بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے کی بے ڈھنگی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ، اراکین سندھ اسمبلی 
شرجیل میمن صوبہ سندھ میں جمہوریت کے لفظ کی توہین کا سبب نہ بنیں اور سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کے مطالبے پر صفائیاں پیش کرنے اور حقائق کے برخلاف تنقید کرکے دنیا کو جگ ہنسائی کا موقع فراہم نہ کریں، اراکین سندھ اسمبلی 
کراچی سمیت سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر پروفیشنلز ، سرکاری اہلکاروں اور ایم کیوایم کے کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، ارکان سندھ اسمبلی 
تھر کے علاقے چھاچھرو میں صرف 112دن میں 323بچے بھوک و افلاس اور قحط سالی کے باعث موت کے منہ میں جاچکے ہیں اس کے باوجود گڈ گورننس کے دعوے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کے مترادف ہے ، ارکان سندھ اسمبلی 
ایم کیوایم جب عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرتی ہے تو پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے وزراء کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتے ہیں ، اراکین سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
شرجیل میمن کو چاہئے کہ وہ سندھ میں بدامنی ، بھتہ خوری ، امن و امان کی ناقص صورتحال پر صفائیاں پیش کرنے اور ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے شرم کریں اور مزید اخلاقیات سے نہ گریں ، اراکین سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
شرجیل میمن کی جانب سے ایم کیوایم پر بے بیہودہ بے بنیاد اور جھوٹی تنقید پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار مذمت 
کراچی ۔۔۔21، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کی جانب سے ایم کیوایم پربے ہودہ ،بے بنیاد، جھوٹی او رمن گھڑت تنقید کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ میں مارشل لاء کے مطالبے کو غیر جمہوری کہنے والے اس بات کا جواب دیں کہ جب سندھ اور اس کے عوام کی جان ومال جمہوری حکومت میں غیر محفوظ ہوگی تو عوام کس جانب دیکھیں گے ؟ ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت جس طرح سے طرز حکمرانی کررہی ہے وہ جمہوریت کے حسن پر بدنما داغ ہے اور ایسی نام نہاد جمہوریت سے بہتر ہے کہ سندھ میں مارشل لاء ہی نافذ کردیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ایسی جمہوری حکومت نہیں چاہئے جس میں جان و مال تک کا تحفظ حاصل نہ ہواور دہشت گرد ، بھتہ خو اور جرائم پیشہ عناصر عوام پر مسلط رکھے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ شرجیل میمن کی سندھ حکومت کی نالائقیوں اور بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے کی بے ڈھنگی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی اور نہ ہی عوام اب پیپلزپارٹی اورسندھ حکومت کے وزراء کی صفائیاں سننے کو تیار ہیں اور پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے وزراء اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایم کیوایم پر بلاجواز تنقید کرکے عوام کو بیوقوف بنا سکتے ہیں تو احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جان ومال کا تحفظ چاہئے اور ایم کیوایم جب عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرتی ہے تو پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے وزراء کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر پروفیشنلز ، سرکاری اہلکاروں اور ایم کیوایم کے کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور سفاک قاتل آزاد گھوم رہے ہیں ، تھر کے علاقے چھاچھرو میں صرف 112دن میں 323بچے بھوک و افلاس اور قحط سالی کے باعث موت کے منہ میں جاچکے ہیں اس کے باوجود شرجیل میمن کی جانب سے گڈ گورننس کے دعوے کرنا اپنے منہ مٹھو بننے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی عدالت عظمیٰ تک حکومت سندھ کی بیڈگورننس پر اپنے ریمارکس دے چکی ہے اور شرجیل میمن سمیت پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور حکومت سندھ کے وزراء کو چاہئے کہ وہ سندھ میں بدامنی ، بھتہ خوری ، امن و امان کی ناقص صورتحال پر صفائیاں پیش کرنے اور ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے شرم کریں اور مزید اخلاقیات سے نہ گریں۔ انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ کی زیر سرپرستی شہر کراچی میں گینگ وار کی پرورش کی گئی اور بھتہ خوری اور جرائم کی وارداتوں کو فروغ دیا گیا جس کے باعث ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنی جان و مال کے عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں ۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ شرجیل میمن سمیت پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور حکومت سندھ کے وزراء کومشورہ دیا کہ وہ صوبہ سندھ میں جمہوریت کے لفظ کی توہین کا سبب نہ بنیں اور سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کے مطالبے پر صفائیاں پیش کرنے اور حقائق کے برخلاف تنقید کرکے دنیا کو جگ ہنسائی کا موقع فراہم نہ کریں ۔ 


9/30/2024 8:20:39 AM