Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیٹرول کے موجودہ بحران نے ملک بھر کے عوام کو ذہنی اذیت و پریشانی کا شکار کردیا ہے، حق پرست سینیٹر نسرین جلیل


پیٹرول کے موجودہ بحران نے ملک بھر کے عوام کو ذہنی اذیت و پریشانی کا شکار کردیا ہے، حق پرست سینیٹر نسرین جلیل
 Posted on: 1/21/2015
پیٹرول کے موجودہ بحران نے ملک بھر کے عوام کو ذہنی اذیت و پریشانی کا شکار کردیا ہے، حق پرست سینیٹر نسرین جلیل
ملک میں پیدا ہونیوالے موجودہ پیٹرولیم بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے بیک وقت وزارت پیٹرولیم،وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے،حق پرست سینیٹر نسرین جلیل 
مشترکہ اجلاس میں باہمی مشاورت کے ذریعے پیٹرولیم بحران کا کوئی مستقل حل تجویز کیا جائے،سینیٹر نسرین جلیل
وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کو تینوں چےئر مین حضرات کی سربراہی میں ایک ٹیبل پر جمع کرکے مسئلے کے حل کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے،حق پرست سینیٹر نسرین جلیل کی چےئر مین سینیٹ سے استدعا
اسلام آباد : ۔۔۔20جنوری2015ء
فنانس کمیٹی برائے سینیٹ کی چےئر پرسن حق پرست سینیٹر نسرین جلیل نے چےئر مین سینیٹ سید نےئر حسین بخاری سے درخواست کی ہے کہ ملک میں پیدا ہونیوالے موجودہ پیٹرولیم بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت تین کمیٹیوں کا اجلاس بلایا جائے تاکہ باہمی مشاورت کے ذریعے پیٹرولیم بحران کی وجوہات اور اس کے سدباب کے حوالے سے کوئی مستقل حل تجویز کیا جاسکے ۔چیئرمین سینیٹ سید نیر حسن بخاری سے ملاقات میں سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ پیٹرول کے موجودہ بحران نے ملک بھر کے عوام کو ذہنی اذیت و پریشانی کا شکار کردیا ہے جس کے سبب معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں لہٰذا سینیٹ میں اس مسئلے کو بہتر اور فوری حل کرنے کیلئے وزارت پیٹرولیم ،وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کوسینیٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کی سربراہی میں ایک ٹیبل پر جمع کرکے مسئلے کے حل کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے تاکہ ملک کو پیٹرول کے بحران سے جلد از جلد نکالا جا سکے۔


9/30/2024 8:16:18 AM