Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ پنجاب کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والے پیٹرول کے سنگین بحران پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


صوبہ پنجاب کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والے پیٹرول کے سنگین بحران پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 1/20/2015
صوبہ پنجاب کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والے پیٹرول کے سنگین بحران پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
وفاقی حکومت اور اس کے وزراء پیٹرول کے سنگین بحران پر اپنی نااہلی کو تسلیم کریں
حکومتی ارکان ایک دوسرے پر الزامات کی سیاست کرکے قوم کو بیوقوف بنا کر اپنا دامن ہرگز نہیں بچا سکتے ہیں 
پنجاب سمیت ملک بھرکی عوام کو پٹرول بحران پر حکومتی اجلاس ، میٹنگوں اورجھوٹے دعوؤں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے
ملک پہلے ہی نازک ترین صورتحال سے دوچار ہے اور مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں
ایسے موقع پر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا سنگین بحران ملک بھرمیں پھیل جانا حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے 
پٹرول کے بحران سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر عملی اقدامات بروئے کارلائے جائیں اوربحران کے ذمہ داروزراء کوبرخاست کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔20جنوری2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والے پیٹرول کے سنگین بحران کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اس کے وزراء پیٹرول کے سنگین بحران پر اپنی نااہلی کو تسلیم کریں اور وہ اجلاس پہ اجلاس اورایک دوسرے پر الزامات کی سیاست کرکے قوم کو بیوقوف بنا کر اپنا دامن ہرگز نہیں بچا سکتے ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام کو پٹرول بحران پر حکومتی اجلاس ، میٹنگوں اورجھوٹے دعوؤں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے،ملک پہلے ہی نازک ترین صورتحال سے دوچار ہے اور مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں ایسے موقع پر ملک میں پیٹرول کا سنگین بحران ملک بھرمیں پھیل جانا حکومت کے لئے لمحہ فکیریہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں ہے کہ پیٹرول بحران میں کون ملوث ہے اور اس کا ذمہ دار کون ہے بلکہ عوام کا اصل مسئلہ پیٹرول کی فی الفور فراہمی ہے جیسے عملی جامہ پہنانے میں حکومت اور اس کے متعلقہ وزراء مکمل طور پر ناکام رہے ہیں اور اب ایک دوسرے پر الزام تراشی کرکے اپنی نااہلی وناکامی کو چھپانے کی کوششیں کررہے ہیں جو کہ انتہائی شرمناک اقدام ہے اورجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہذب دنیا کے ممالک میں اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہوتی تومتعلقہ وزیر تو کیا وزیراعظم تک استعفیٰ دیدیتے لیکن پاکستان کی روایتی سیاست نے ملک میں پیٹرول کے سنگین ترین بحران کو بھی سیاسی مسئلہ بناڈالا ہے اور انتہاء تو یہ ہے کہ اس کے فوری حل کیلئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے اجلاس کئے جارہے ہیں،پنجاب میں پیٹرول کی قلت کو پورا کرنے کیلئے کراچی سے پیٹرول روانہ کیا جارہا ہے جس کے باعث کراچی میں بھی پٹرول پمپس بند ہونا شروع ہوگئے ہیں اور صورتحال گھمبیر ترین رُخ اختیار کرتی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے جوقومی خزانے میں70فیصدسے زائدریونیوجمع کرواتا ہے اوراب حکومتی ارکان کی نااہلی کے باعث اس شہرمیں پیٹرول کے بحران کی صورتحال سنگین رخ اختیارکرتی جارہی ہے جس کے باعث اس شہرمیں زندگی مفلوج اور معیشت کاپہیہ جام ہونے کاخدشہ ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہرمیں پیٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے اور وہ پیٹرول کے حصول کے لئے دردرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبوررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اصولی طور پر ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پٹرول کے سنگین بحرا ن سے نمٹنے کے لئے حکومت اور اس کے وزراء سر جوڑ کر بیٹھتے اورایک دوسرے پرالزام تراشی کرنے بجائے عملی اقدامات کرکے عوام کوذہنی اذیت سے نجات دلاتے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ پٹرول کے بحران سے نمٹنے کے لئے فوری طور پرعملی اقدامات بروئے کارلائے جائیں اورپیٹرول بحران کے ذمہ داروزراء کوبرخاست کرکے انہیں قانون کے مطابق سزادی جائے۔


9/30/2024 8:15:08 AM