ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے کارکن تنویر علی شاہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن: ۔۔۔۔۔21،ما رچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی سکھر کے کارکن تنویر علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیا ن میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جنا ب الطا ف حسین نے اللہ تعا لیٰ کے حضو ر دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مر حو م کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے اور سو گوار لوحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ( آمین) دریں اثنا ء متحد ہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی تنویر علی شا ہ کے انتقا ل پر گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہا ر کیا ہے ۔