Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر کے کارکن فرحان خلیل شہید کے جنازے پر جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ پر رابطہ کمیٹی اظہار مذمت


ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر کے کارکن فرحان خلیل شہید کے جنازے پر جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ پر رابطہ کمیٹی اظہار مذمت
 Posted on: 3/20/2013
ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر کے کارکن فرحان خلیل شہید کے جنازے پر جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ پر رابطہ کمیٹی اظہار مذمت 
دہشت گردی کا یہ واقعہ المناک اور افسوسناک ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
فرحان خلیل شہید کے جنازے پر جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں کارکنان کے زخمی ہونے کا نوٹس لیا جائے 
کراچی ۔۔۔20، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جرائم پیشہ عناصر کی ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 66-Cکے جوائنٹ یونٹ انچارج فرحان خلیل شہید کے جنازے پر فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورفائرنگ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو انسانیت کا کھلا دشمن قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر نما ز جنازہ اور جلوس جنازہ کا احترام تو کجا بلکہ یہ جرائم پیشہ عناصر انسانیت کے عاری اور شہر کے امن اور ملک کے استحکام کے کھلے دشمن ہیں ۔رابطہ کمیٹی فرحان خلیل شہید کے جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مطالبہ کیا کہ فرحان خلیل شہید کے جنازے پر جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے کارکنان و دیگر کے زخمی ہونے کا سختی سے نوٹس لیاجائے۔

12/22/2024 9:12:13 PM