وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال اور جنگ گروپ کے ڈائریکٹر ایچ آرڈی اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ضیاء کی والدہ محترمہ سلمیٰ احسان اور سینئر فوٹو گرافر امین رنگون والاکے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔20، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفرقبال , جنگ گروپ کے ڈائریکٹر ایچ آرڈی اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ضیاء کی والدہ محترمہ سلمیٰ احسان اور سینئر فوٹو گرافر امین رنگون والاکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)