عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے۔ الطاف حسین
فارم طویل ہے جس کی وجہ سے بعض امیدواروں کو مطلوبہ فارم پر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے
تاریخ میں کم از کم ایک ہفتہ کا اضافہ کیا جائے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔20 مارچ2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کاغذات نامزدگی کیلئے 28 سے 31 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے جوکہ انتہائی نزدیک ہے جب کہ فارم طویل ہے جس کی وجہ سے بعض امیدواروں کو مطلوبہ فارم پر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ضروری ہے کہ تاریخ میں کم از کم ایک ہفتہ کا اضافہ کیا جائے۔