دہشت گردوں کی فائرنگ سے عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر اسد عثمان کے جاں بحق ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔19، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ناظم آباد کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے عباسی شہید اسپتال میڈیکل یونٹ 3کے اسسٹنٹ پروفیسر اسد عثمان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے مقتول کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین