Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے فنڈز سے مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے فنڈز سے مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا
 Posted on: 3/17/2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے فنڈز سے مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا 
ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں نے پانچ سالوں میں بے شمار تعمیراتی و ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں جن سے عوام بلاتفریق مستفید ہورہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار ، منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب 
کراچی ۔۔۔17، مارچ2013ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے نیو کراچی میں حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے نوید مرتضی شہید کرکٹ اسٹیڈیم ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے ترقیاتی فنڈزسے نیو کراچی سیکٹر 5-Jسے بشیر چوک تک 36انچ قطر کی طویل سوریج لائن کی تنصیب اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عادل صدیقی کے فنڈ سے پایہ تکمیل تک پہنچنے والی سیوریج لائن اور روڈ کا افتتاح کردیا ۔ یہ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبے حق پرست منتخب ارکان اسمبلی کے مختص کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی فنڈز مکمل ہوئے ہیں ۔ قبل ازیں ڈاکٹر فاروق ستار نے ترقیاتی منصوبوں کا فرداً فرداً جاکر افتتاح کیا بعدازاں مرتضی شہید کرکٹ گراؤنڈ میں ترقیاتی منصوبوں کی مشترکہ افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا ۔افتتاحی تقریب میں نیو کراچی کے نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور معززین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ تعمیر ، ترقی اور خوشحالی کی منازل کو اس وقت تک طے نہیں کیا جاسکتا جب تک ان منازل تک پہنچنے والوں کے جذبوں میں سچائی اور دکھی انسانیت کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا درد موجودنہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں نے پانچ سالوں میں بے شمار تعمیراتی و ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں جن سے عوام بلاتفریق مستفید ہورہے ہیں اوریہ عمل حق پرست قیادت کی بلاتفریق عوامی خدمت کو منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ دعوے اور وعدوں اور نعروں کی سیاست ایسے ہی افراد کی میراث رہی ہے جن کا تعلق جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ اور سردارانہ نظام سے ہے جبکہ ملک بھر کے 98فیصد عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے دعوے اور وعدے نہیں کرتے ہیں بلکہ جو کہتے ہیں اسے نہ صرف پورا کرتے ہیں بلکہ سیاست میں بھی عوام کی بلاتفریق خدمت کے جذبے کے تحت حصہ لیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہی فرق ایم کیوایم کو دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے ممتاز کرتا ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے تقریب کے شرکاء کو نوید مرتضی شہید کرکٹ اسٹیڈیم ،سیکٹر5-7سے بشیر چوک تک سیوریج لائن کی تنصیب اور روڈ کے افتتاح پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حق پرست قیادت کا مشن ہے اور یہ اسی جاری رہے گا ۔ 

12/22/2024 9:14:07 PM