Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظلوم بلوچ، سندھی اور اردوبولنے والے سندھی عوام اپنے اتحاد سے نفرتوں کا خاتمہ کردیں گے، الطاف حسین


مظلوم بلوچ، سندھی اور اردوبولنے والے سندھی عوام اپنے اتحاد سے نفرتوں کا خاتمہ کردیں گے، الطاف حسین
 Posted on: 3/17/2013
مظلوم بلوچ، سندھی اور اردوبولنے والے سندھی عوام اپنے اتحاد سے نفرتوں کا خاتمہ کردیں گے، الطاف حسین
ایم کیوایم، سندھ بھر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی، الطاف حسین
جرائم پیشہ عناصر نے لیاری کے غریب عوام کو یرغمال بنارکھا ہے، نبیل گبول
میری ایم کیوایم میں شمولیت لسانی فسادات کرانے والوں کے منہ پر طمانچہ ثابت ہوگی، نبیل گبول
نائن زیرو پر سابق وفاقی وزیرنبیل گبول سے ٹیلی فون پر بات چیت
لندن۔۔۔17، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مظلوم بلوچ، سندھی اور اردوبولنے والے سندھی عوام اپنے اتحاد سے نفرتوں کا خاتمہ کردیں گے اورانشاء اللہ بہت جلد حق پرستی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ نائن زیروعزیزآبادمیں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق وفاقی وزیرنبیل گبول سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے نبیل گبول اور ان کے ساتھیوں کو متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کی شمولیت سے سندھ بھر کے سندھی اوربلوچ عوام بھی بہت خوش ہیں اور آپ کوشمولیت پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ملک بھرکے مظلوم عوام کی ترجمان ہے اور انشاء اللہ ایم کیوایم،سندھ بھر کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی ۔نبیل گبول نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے مجھے عزت اور محبت دی ہے اورنائن زیروآکر مجھے محسو س ہوتا ہے کہ میں اپنے ہی گھر میں ہوں ۔میری ایم کیوایم میں شمولیت سندھ کے مظلوم عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے اور لسانی فسادات کرانے والوں کے منہ پر طمانچہ ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر نے لیاری کے غریب عوام کو یرغمال بنارکھا ہے، میری ایم کیوایم میں شمولیت سے لیاری کے مظلوم عوام کو امید کی کرن نظرآئی ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے اتحاد سے لیاری کے مظلوم عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے چنگل سے نکالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کسی ایک کمیونٹی کی جماعت نہیں ہے اور انشاء اللہ بہت جلد سندھ بھر میں ایم کیوایم کے پرچم لہرائیں گے ۔

12/22/2024 9:09:23 PM