Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے ہمدروں محمد مدثر اور محمد فراز کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے ہمدروں محمد مدثر اور محمد فراز کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/16/2013
لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے ہمدروں محمد مدثر اور محمد فراز کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
گینگ وار کے دہشت گردوں کے حوصلے اتنے بلند ہوچکے ہیں کہ وہ اب عام شہریوں، تاجروں، دکانداروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں تک کوا پنی دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں
کراچی۔۔۔16مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے میٹھادر کپڑامارکیٹ میمن مسجد کے قریب لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے ہمدروں محمد مدثر اور محمد فرازکے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت ہے او راس واقعہ کو شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی تمام تردہشت گردی کے باوجودانکے خلاف کوئی مربوط کارروائی نہیں کی گئی جسکے نتیجے میں ان دہشت گردوں کے حوصلے اتنے بلندہوچکے ہیں کہ وہ اب عام شہریوں، تاجروں، دکانداروں اورصنعتکاروں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں تک کوا پنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے وہ ایم کیوایم کے ہمدروں کے قتل کا نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس ومثبت اقدامات بروئے کارلائے جائے۔ انہوں نے زخمی ہونے افراد کے جلد ومکم صحت یابی کیلئے دعا کی۔

12/22/2024 9:36:11 PM