Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی عوام خصوصا نوجوانوں کو مواقع اور اختیارات فراہم کئے جائیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار


ملک میں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی عوام خصوصا نوجوانوں کو مواقع اور اختیارات فراہم کئے جائیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/16/2013
ملک میں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی عوام خصوصا نوجوانوں کو مواقع اور اختیارات فراہم کئے جائیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ملک سے ’’اسٹیٹس کو‘‘ کا خاتمہ اور مساوی و شراکتی نظام کا قیام ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ شیخ صلاح الدین
نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے مختص شدہ فنڈز سے پایہ تکمیل تک پہنچنے والے تفریحی و ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب 
کراچی۔۔۔۔۔16مارچ، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک میں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی عوام خصوصا نوجوانوں کو مواقع اور اختیارات فراہم کئے جائیں ۔ مقامی حکومتوں کا قیام عمل میں لایا جاتا تو ایسے بے شمار منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکتے ہیں ہیں۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے مختص شدہ فنڈز سے مکمل ہونے والے افضاء اسٹیڈیم بفرزون سیکٹر 15-B نارتھ ناظم آبا د، سندھ گورنمنٹ اسپتال ، نیو کراچی میں ڈاکٹر حسن عالم شہید ڈائیگنوسٹک بلاک اور نارتھ کراچی سیکٹر 11-i میں افضاء واٹر پارک کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حق پرست اراکین قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، ریحان ہاشمی، حق پرست رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، علاقائی سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ کراچی کو غیر مستحکم کرنے اور امن عامہ کی بگڑتی صورتحال سے ملک و قوم کی بقاء و سلامتی داؤ پر لگ سکتی ہے ، ہم دشمنوں کی ایسی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں اور ایسی کسی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایات کے عین مطابق خدمت انسانی کو فوقیت دیتے ہوئے عملی جہاد میں مصروف عمل ہیں۔ گذشتہ پانچ برسوں میں ہم عوام کو صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں میں سرخرو رہے ہیں۔ وقت دور نہیں کہ جب خوشحالی کا نیا سورج طلوع ہوگا اور وڈیروں ، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے استحصالی دور کا خاتمہ ہوگا، ہم ملک میں امراء اور عوام کے لئے الگ الگ نظام تعلیم، صحت کی سہولیات، روزگار، اختیارات اور مواقعوں کا خاتمہ کرکے امیروں اور غریبوں کو مساوی سہولیات فراہم کریں گے تاکہ ملک میں قائد اعظم کے وژن کے مطابق معاشرہ تشکیل پاسکے ، آخری خطبہ رسول ؐ کے عین مطابق مساوات اور برابری کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے قائد تحریک بھی پاکستان میں ایسے ہی معاشرے کیلئے گزشتہ 3 دہائیوں سے حق پرستانہ جدوجہد میں مصروف ہیں۔ مقامی حکومتوں کا نظام قائم نہ کرسکنا جمہوریت کی دعوے دار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جمہوری چہروں پر بدنما داغ ہیں۔ اگر ملک بھر میں جمہوری روایات کے مطابق مقامی حکومتوں کا قیام عمل میں آیا ہوتا تو آج ہم چند عوامی بہبود کے منصوبوں کے بجائے بے شمار منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا چکے ہوتے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ملک سے ’’اسٹیٹس کو‘‘ کا خاتمہ اور مساوی اور شراکتی نظام کا قیام ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ عوام کو صحت مندانہ تفریح فراہم کرنا حق پرست عوامی نمائندوں کی ذمہ داری تھی جس میں ہم ہمیشہ سرخرو رہے ہیں، سرکاری سطح پر قائم یہ پہلا واٹر پارک ہے جو عوام کو تفریحی مواقع فراہم کرے گا۔ ہم عوامی خدمت کو فرض سمجھ کر کرتے ہیں اور یہ ہمارے قائد کی تعلیمات کے بھی عین مطابق ہے ۔ قائد تحریک کے وژن کے مطابق ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے ۔ 

12/22/2024 10:04:07 PM