جناب الطاف حسین کی جانب سے نیشنل پریس کلب،سندھ صحافی سنگت اورمیرپورخاص پریس کیلئے فی کس پچاس پچاس ہزارروپے کا عطیہ
میرپورخاص:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے نیشنل پریس کلب میرپورخاص،سندھ صحافی سنگت پریس کلب اورمیرپور خاص پریس کلب کیلئے پچاس پچاس ہزارروپے دینے کااعلان کیاہے۔یہ اعلان انہوں نے میرپور خاص کے گلیکسی گارڈن میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے میرپورخاص ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے پرنٹ والیکٹرونک میڈیاسے وابستہ صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ظہرانے میں نیشنل پریس کلب،سندھ صحافی پریس کلب،میرپورخاص پریس کلب،ایوان صحافت اورمیڈیاکلب کی صدروواراکین اورمختلف صحافی تنظیموں کے عہدیداران اورصحافی برادری نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اشفاق منگی نے کہاکہ ایم کیوایم آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے اورصحافیوں کے مسائل کواچھی طرح سمجھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کی یہ تقریب قائدتحریک الطاف حسین کی صحافیوں سے والہانہ محبت اورپیارکاثبوت ہے۔بعدازاں نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے نیشنل پریس کلب میرپورخاص،سندھ صحافی پریس کلب اورمیرپورخاص پریس کلب کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے پچاس پچاس ہزارروپے دینے کااعلان کیا۔اس موقع پرپریس کلبوں کے صدروودیگرعہدیداران نے جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔