جرمنی کے قونصل جنرل جناب ٹیلو کلینر (TILO KLINNER)کا نائن زیرو کا دورہ ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار اور محترمہ نسرین جلیل سے ملاقات
کراچی ۔۔۔16، مارچ2013ء
جرمنی کے قونصل جنرل جناب ٹیلو کلینر (TILO KLINNER)نے ہفتہ کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا دورہ کیا اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر فارو ق ستاراور محترمہ نسرین جلیل سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون اور کنور خالد یونس بھی موجود تھے ۔ جرمنی کے قونصل جنرل جب نائن زیرو پہنچے تو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی ،سماجی ، معاشی ، اقتصادی صورتحال کے علاوہ دہشت گردی ، انتہاء پسندی کے امور زیر بحث آئے اور عام انتخابات 2013ء کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔