Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اوراسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارِتشویش


کراچی اوراسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارِتشویش
 Posted on: 1/16/2015
کراچی اوراسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارِتشویش
اس بحران کے باعث70فیصدسے زائدریونیوجمع کروانے والاشہرجو کہ پاکستان کامعاشی حب بھی ہے مفلوج ہوکر رہ جائے گا
کراچی سمیت صوبہ پنجاب اوراسلام آباد کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے جس کے باعث عوام سخت پریشان ہیں۔
ملک کا سب سے بڑا صوبہ اس وقت پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہے
لیکن وفاقی وصوبائی سطح پراس بحران سے نمٹنے کے لئے اقدامات نظر نہیں آرہے 
کراچی سمیت ملک بھر میں اس بحران سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات کیے جائیں وزیراعظم،وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم ،گورنرسندھ اورسندھ حکومت سے رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی ۔۔۔16جنوری2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی سمیت صوبہ پنجاب اور اسلام آباد کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے لیکن وفاقی وصوبائی سطح پراس بحران سے نمٹنے کے لئے کسی بھی قسم کے کوئی عملی اقدامات نظرنہیںآرہے اگر اس بحران پر قابو نہ پایا گیا تواس کے باعث قومی خزانے میں70فیصدسے زائدریونیوجمع کروانے والاشہرجو کہ پاکستان کامعاشی حب بھی ہے نہ صرف مفلوج ہوکر رہ جائے گابلکہ اس وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک بھرخصوصا پنجاب کے عوام پیٹرول کے اس بحران کے باعث ا پنے روزمعمولات انجام دینے سے قاصر ہیں ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی کی عدم دستیابی کے باعث شہری اپنے دفاتر ،طلبہ اپنے تعلیمی اداروں اور کاروباری حضرات مارکیٹس اور تجارتی مراکز نہیں پہنچ پارہے ہیں جس کے باعث زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے ، پیٹرول کا یہ بحران کراچی سمیت ملک بھر کے عوام کے خصوصاًکارروباری افرادکے لئے نہایت تشویش کا باعث ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ بحران کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ اس وقت پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہے لیکن حکومتی ارکان کے روئیے کودیکھ کرایسامحسوس ہوتاہے کہ موجودہ حکمران ملک کے عوام سے ذرہ برابربھی ہمدردی نہیں رکھتے جس کے باعث وہ اس بحران کو ختم کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کاملک کے عوام سے چولی دامن کاساتھ ہے لہٰذاایم کیوایم عوام کوکسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی اورہرفورم پران کے جائز حق کے لئے آوازبلندکرتی رہے گی۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف ،وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اورسندھ کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم کے سنگین بحران سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

9/30/2024 8:19:52 AM