حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد کا ایم کیوایم کے وفدکے ہمراہ میرپور خاص کے مختلف پریس کلبوں کا دورہ
وفد نے پریس کلبوں کے صدور و دیگر عہدیداران اور صحافیوں سے ملاقاتیں کرکے جناب الطاف حسین کی جانب سے 18 مارچ کو گاما اسٹیڈیم میں 29 ویں یوم تاسیس کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی
میرپورخاص:۔۔۔ 15؍ مارچ 2013ء
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالدنے ایم کیوایم کے وفدکے ہمراہ میرپورخاص کے مختلف پریس کلبوں کادورہ کیااور پریس کلبوں کے عہدیداران ودیگر صحافیوں سے ملاقات کرکے انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں بروزپیرمورخہ18مارچ2013ء کوگاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں ہونیوالے عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پرمیرپورخاص پریس کلب کے صدرامجدکاظمی،نیشنل پریس کلب کے صدرقمر الدین،جنرل سیکرٹری سجادرحیم ،ایوانِ صحافت کے ہاشم اشر اورمیڈیا کلب میرپورخاص کے صدرنذیرپنہورنے سیف الدین خالدکو18مارچ کے جلسہ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی اورانہیں ایم کیوایم کے 29یومِ تاسیس کی پیشگی مبارکباددی۔