Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کا 29 واں یوم تاسیس میرپور خاص میں جشن کا سماں


ایم کیو ایم کا 29 واں یوم تاسیس میرپور خاص میں جشن کا سماں
 Posted on: 3/15/2013
ایم کیو ایم کا 29 واں یوم تاسیس میرپور خاص میں جشن کا سماں
گاما اسٹیڈیم روڈ سمیت پورے میرپور خاص کی اہم شاہراہوں، سڑکوں، چوراہوں اور بلند عمارتوں کو سجادیا گیا
برقی قمقموں، رنگ برنگی جھالروں، ایم کیوایم کے پرچموں، بینرز اور قائد تحریک کی تصاویر پر مبنی بڑی بڑی پینافیلکس اسکرینوں نے میرپور خاص کی رونقیں بحال کردی، عوام فیملیوں کے ہمراہ گاما اسٹیڈیم کا رخ کرکے سجاوٹ اور تیاریوں کا معائنہ کررہے ہیں
رابطہ کمیٹی کے ارکان کا گاما اسٹیڈیم کا دورہ اسٹیج کی جگہ کا تعین اور شرکاء کی نشستوں کیلئے جگہ مختص کی
میرپورخاص:۔۔۔ 15؍ مارچ 2013ء  
میرپورخاص کے معروف گامااسٹیڈیم میں بروزپیر18مارچ 2013ء کوایم کیوایم کے 29ویںیومِ تاسیس کے مرکزی جلسے اورجناب الطاف حسین کے ٹیلیفونک خطاب کے سلسلے میں ایم کیوایم میرپورخاص زون کی جانب سے تیاریوں کاسلسلہ زوروشور سے جاری ہے اوراس سلسلے میں میرپورخاص کے معروف گامااسٹیڈیم روڈ سمیت مختلف شاہراہوں،چوراہوں،بلندعمارتوں اوربازاروں مختلف برقی قمقموں،رنگ برنگی جھالروں،ایم کیوایم کے پرچموں،تہنیتی پیغامات پرمبنی بینرزاورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویرپرمبنی سینکڑوں پینافیلکس اسکرینوں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاہے جوعوام کی توجہ کامرکزبنی ہوئی ہیں اورلوگ جوق در جوق مختلف ٹولیوں کی شکل میں اپنی اپنی فیمیلزکے ہمراہ گامااسٹیڈیم کا رخ کررہے ہیں جس کے باعث گامااسٹیڈیم پرجشن کاسماں ہے اس موقع پراسٹیڈیم میں ایم کیوایم کی ترانوں کی ریکارڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے جس پرنوجوان اورکارکنان والہانہ رقص کرکے اپنے جذبات کابرملااظہارکررہے ہیں جبکہ میرخاص زون کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے مختلف ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں جو شہر کے اہم شاہراہوں،چوراہوں اوربازاروں کاگشت کرتی نظرآرہی ہیں جن کی قیادت رابطہ کمیٹی کے ارکان،سینٹرل ایگزیکٹیوکونسل کے اراکین،حق پرست اراکین اسمبلی اوراندون سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین،زونل کمیٹی کے ذمہ داران کررہے ہیں۔18مارچ کوایم کیوایم کے یومِ تاسیس کے مرکزی جلسہ کے میرپور خاص میں انعقادسے میرپورخاص کے شہری ہی نہیں بلکہ قریب وجوارکے علاقوں کے عوام میں زبردست جوش وخروش پایاجارہاہے وہ اپنی مصرفیات میں وقت نکال کرگامااسٹیڈیم کارخ کررہے ہیں جس سے میرپورخاص کی رونقیں بحال ہوگئی اورپورے شہرمیں جشن کاسماں لگ رہاہے۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل ، وسیم آفتاب سیدشاکرعلی اورسلیم تاجک اور اشفاق منگی نے حق پرست اراکین اسمبلی عادل صدیقی ،خالدبن ولایت اورآئی ایس ٹی سی کے انچارج عمرقریشی کے ہمراہ گامااسٹیڈیم کادورہ کیا اوراسٹیج کی تعمیرکیلئے جگہ اورشرکاء کی نشستوں کیلئے جگہ کاتعین کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ پنڈال میں لائٹس اور بانس لگانے کاجلدشروع کردیا جائیگا اور دودن کے مختصر وقت میں پنڈال کوحتمی شکل دیدی جائیگی۔اس موقع پرایم کیوایم کے دیگرذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

12/22/2024 9:08:40 PM