ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 65 کے کارکن نور محمد کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔15، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 65کے کارکن نور محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)