خواجہ شمس الدین عظیمی کی اہلیہ اور وقار یوسف عظیمی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔15، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے روحانی ڈائجسٹ اور عظیمی سلسلے لے روحِ رواں خواجہ شمس الدین عظیمی کی اہلیہ اور وقار یوسف عظیمی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔(آمین