ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیخ محمد افضل کے فنڈز سے کورنگی میں تعمیر ہونے والے پوسٹ گریجویٹ کالج اور گورنمنٹ ایلمنٹری کالج فار وومین کی بلڈنگ کے فیز 1 کا افتتاح کردیا
پوسٹ گریجویٹ کالج کی نئی بلڈنگ 6 کروڑ روپے جبکہ گورنمنٹ ایلمنٹری کالج فار وومین بلڈنگ کے فیز 1 کی تعمیر 4 کروڑ روپے کی مالیت سے مکمل ہوئی ہے
حق پرست قیادت عوام کو بلاتفریق تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا چاہتی ہے، محترمہ نسرین جلیل کا افتتاحی تقریب سے خطاب
تصاویر
کراچی ۔۔۔15، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیخ محمد افضل کے مختص شدہ کروڑوں روپے مالیت کے سالانہ ترقیاتی فنڈز سے کورنگی نمبر 5میں تعمیر ہونے والی پوسٹ گریجویٹ کالج کی نئی بلڈنگ اور گورنمنٹ ایلمنٹری کالج فار وومین کی بلڈنگ کے فیز 1 کا افتتاح کردیا ہے ۔پوسٹ گریجویٹ کالج کی نئی بلڈنگ 6کروڑ روپے جبکہ گورنمنٹ ایلمنٹری کالج فار وومین بلڈنگ کے فیز 1کی تعمیر 4کروڑ روپے کی مالیت سے مکمل ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں کورنگی میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کالجوں کے افتتاح پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے دعا کی ۔ افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ نسرین جلیل نے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کو بلاتفریق تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا چاہتی ہے اور حق پرست قیادت اپنے اس مشن میں کامیاب رہی ہے اور مختلف ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کرکے عوام کے درمیان سرخرو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے منتخب عوامی نمائندوں کے فنڈز سے اربوں روپے مالیت کے تعمیراتی و ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں جن سے عوام بلاتفریق مستفیض ہورہے ہیں اور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کاحل ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاست کا مطمع نظر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پوسٹ گریجویٹ کالج کی نئی بلڈنگ کا رقبہ تقریباً ایک لاکھ اسکوائر فٹ ہے جس میں چار فیکلٹیز ہیں اور طالبات کیلئے گراؤنڈ اور انڈو ر گیمز کیلئے جمنازیم کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے اسی طرح گورنمنٹ ایلمنٹری کالج فار وومن کے دوسرے فیز کی تعمیر جاری ہے جہاں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم اور ڈپلومہ کورسز بھی کروائے جائیں گے ۔ انہوں نے کالجز کے افتتاح پر تقریب کے شرکاء کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ حق پرست قیادت عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل عبادت سمجھ کر انجام دے رہی ہے۔ قبل ازیں محترمہ نسرین جلیل نے گورنمنٹ ایلمنٹری کالج فار ر وومین کی بلڈنگ کے زیر تعمیر فیز 2کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار کا معائنہ کیا اور اس پر اطمینان کاا ظہار کیا ۔