Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والد نذیر حسین کی46 ویں برسی منائی گئی


متحدہ قومی موومنٹ کے تحت قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والد نذیر حسین کی46 ویں برسی منائی گئی
 Posted on: 3/13/2013
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والد نذیرحسین کی46ویں برسی منائی گئی
ملک بھر میں38 سے زائد مقامات پرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات،مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہوا
مرکزی اجتماع میں رابطہ کمیٹی،حق پرست نمائندوں،شعبہ جات کے ارکان اورذمہ داران وکارکنان کی شرکت
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات میں نذیرحسین کی مغفرت،درجات کی بلندی اورقائدتحریک کی درزای عمرکیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں
کراچی ۔۔۔13، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام قائدتحریک جناب الطاف حسین کے والدنذیرحسین مرحوم کی46ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی اوراس سلسلے میں ملک بھر میں 38 سے زائدمقامات پرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کیے گئے جبکہ مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس میں جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون ،ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزانیس احمدقائم خانی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹرنصرت،اراکین رابطہ کمیٹی کنورخالدیونس، ڈاکٹر صغیر احمد ، شاہدلطیف، جاوید کاظمی ، نیک محمد،کیف الوریٰ ،سیف یارخان،سلیم تاجک ، آنسہ ممتاز انوار ، یوسف شاہوانی ،گلفرازخان خٹک،ارشدکمالی،ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان،حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان،کراچی کے سیکٹرزویونٹس کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر معروف عالم دین ومذہبی اسکالرڈاکٹرجمیل راٹھور نے خشوع وخضوغ سے اجتماعی دعاکرائی جس میں نذیرحسین مرحوم سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی،سوگواران کے صبرجمیل ،ایم کیوایم کی کامیابی ،سازشوں کے خاتمے اورملک کی بقاء و سلامتی سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے دعائیں کی گئیں۔کراچی کی طرح سندھ کے 19زونل دفاترحیدرآباد ، میرپور خاص ، سکھر ،نوابشاہ ، سانگھڑ،ٹنڈوالہ یار،جامشورو،عمرکوٹ، ٹھٹھہ ،بدین،گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز،دادو،لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ، شکار پور، کشمور، جیکب آباد ، صوبہ پنجاب میں اپرپنجاب،سینٹرل پنجاب ، جنوبی پنجاب سمیت خیبرپختونخواہ،بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے تمام صوبائی،ضلعی وڈسٹرکٹ دفاتر میں بھی قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدہوئے جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،سینٹرل ایگزیکٹیوکونسل کے اراکین ، زونل کمیٹی ،ڈسٹرکٹس اورٹاؤن کمیٹیوں کے عہدیداران وکارکنان اور ہمدردعوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور فاتحہ خوانی کرکے نذیرحسین مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت ،اراکین رابطہ کمیٹی سلیم تاجک ،سیف یار خان ، حق پرست ارکان اسمبلی نے پاپوش نگر قبرستان جاکر جناب الطاف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر انہوں نے نذیر حسین مرحوم کے بلندردرجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ 
 

12/22/2024 9:28:50 PM