Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا پولیس کی جانب سے عباسی شہید اسپتال کے اطراف دو دکانداروں کی رہائی کے عیوض رقم کے مطالبے پر اظہار مذمت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا پولیس کی جانب سے عباسی شہید اسپتال کے اطراف دو دکانداروں کی رہائی کے عیوض رقم کے مطالبے پر اظہار مذمت
 Posted on: 1/15/2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا پولیس کی جانب سے عباسی شہید اسپتال کے اطراف دو دکانداروں کی رہائی کے عیوض رقم کے مطالبے پر اظہار مذمت 
پولیس اہلکار رشوت کے حصول کیلئے شہر بھر میں معصوم شہریوں کو پریشان کررہے ہیں لیکن کوئی دیکھنے اور سننے والا نہیں ہے، رابطہ کمیٹی
پولیس کے رویے پر عباسی شہید اسپتال کے اطراف دکان داروں نے احتجاجاً کاروبار بندکر دیا ہے
میڈیکل اسٹوز و ضروریات زندگی کی دکانیں بند ہونے کے سبب اسپتال آنے والے مریض اور انکے اہل خانہ کو شدید پریشانی اور ذہنی کرب کاسامنا ہے،رابطہ کمیٹی 
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ پولیس جمشید کوارٹر پولیس کی جانب سے د کانداروں کی گرفتاری اور پھر رہائی کیلئے کثیر رقم کے مطالبے کے معاملے کی تحقیقات کروا کر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔۔15جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جمشید کوارٹر پولیس کی جانب سے عباسی شہید اسپتال کے اطراف دو دکانداروں کی گرفتار ی کے بعد انکی رہائی کے عیوض 1لاکھ روپے فی کس مطالبے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پولیس اہلکار شہر بھر میں معصوم شہریوں کو رشوت کے حصول کیلئے پریشان کر رہے ہیں لیکن کوئی دیکھنے اور سننے والانہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پولیس کے اس رویے پر عباسی شہید اسپتال کے اطراف دکان داروں نے احتجاجاً کاروبار بندکر دیا ہے اور اس اثنا ء میں میڈیکل اسٹورز و ضروریات زندگی کی دکانیں بند ہونے کے سبب اسپتال آنے والے مریض اور انکے اہل خانہ شدید پریشان اور ذہنی کرب کا شکار ہوگئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ جمشید کوارٹر پولیس کی جانب سے دکانداروں کی گرفتاری اور پھر رہائی کیلئے کثیر رقم کے مطالبے کے معاملے کی تحقیقات کر وا کر ذمہ داران کے خلا ف قانونی کا ر روائی کریں اور شہر میں تاجروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

9/30/2024 8:20:10 AM