Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائم علی شاہ اور صوبائی وزراء ،وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر موجود شہداء کے لواحقین کی فریاد سنیں، الطاف حسین


قائم علی شاہ اور صوبائی وزراء ،وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر موجود شہداء کے لواحقین کی فریاد سنیں، الطاف حسین
 Posted on: 1/11/2015
قائم علی شاہ اور صوبائی وزراء ،وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر موجود شہداء کے لواحقین کی فریاد سنیں، الطاف حسین
6 گھنٹوں سے شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں لیکر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے انصاف کیلئے دہائیاں دے رہے ہیں ،الطاف حسین
نہ تو وزیراعلیٰ سندھ اورسندھ کابینہ کے ارکان نے شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت کی زحمت گوارا نہیں ، الطاف حسین
وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء اگر چاہتے ہیں کہ سندھ میں مکمل پہیہ جام ہوجائے تو وہ ہٹ دھرمی اورضد پر اڑے رہیں،الطاف حسین
ایم کیوایم نتائج کی پرواہ کیے بغیر اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، الطاف حسین
لندن۔۔۔11، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ کابینہ کے اراکین کی سردمہری اور بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ 6 گھنٹوں سے شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں لیکر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے انصاف کیلئے دہائیاں دے رہے ہیں لیکن نہ تو وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت کی زحمت گوارا کی اور نہ ہی سندھ کابینہ کے ارکان کو شہداء سے اظہارہمدردی کی توفیق ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورسندھ کے صوبائی وزراء کی اس بے حسی اور بے شرمی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر موجود شہداء کے لواحقین کی فریاد سنیں۔ اگر انہوں نے اپنی ذمہ داری کا احساس نہ کیا تو پھر ایم کیوایم ایسا لائحہ عمل بھی بناسکتی ہے کہ پھر ’’نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری‘‘ جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ سندھ میں مکمل پہیہ جام ہوجائے تو آپ اپنی ہٹ دھرمی اورضد پر اڑے رہیں پھر ایم کیوایم عوام کی بہتری ، شہداء کے لواحقین کی دلجوئی اور شہداء کی ارواح کو جواب دینے کیلئے نتائج کی پرواہ کیے بغیر اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی ۔

9/30/2024 8:19:47 AM