Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غازی صلاح الدین کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی سندھ میں گنے کے آبادگاروں کے استحصال کے خلاف حیدرآباد میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت


غازی صلاح الدین کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی سندھ میں گنے کے آبادگاروں کے استحصال کے خلاف حیدرآباد میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
 Posted on: 1/9/2015 1
غازی صلاح الدین کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی سندھ میں گنے کے آبادگاروں کے استحصال کے خلاف حیدرآباد میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
وفدمیں حیدر آباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین ،حق پرست ارکان اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی، اشفاق منگی،راشد خلجی اور دلاور قریشی ایڈوکیٹ شامل
سندھ کے مفاد پر ایم کیو ایم کا موقف ہمیشہ اصولی رہا ہے ،جس کا ثبوت کالا باغ ڈیم کیخلا ف ایم کیو ایم کی جدو جہد ہے ،غازی صلاح الدین
حیدرآباد ۔۔۔09، جنوری 2015ء
سا بقہ نا ظمہ ہ ٹنڈو الہیار را حیلہ مگسی کی رہائشگاہ پر سند ھ میں گنے کے کا شتکاروں سیا سی جماعتوں کے ر ہنما ؤں اور آباد گا روں کی ایک بڑی کانفرنس منعقد ہوئی اس میں ایم کیوایم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی ۔ متحد ہ قو می مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین نے کہاکہ کے آبادگاروں کے مسا ئل کو حل کرنے کے لیئے منعقدہ اجتماع قابل ستائش ہے اور ایم کیو ایم ان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے مفاد پر ایم کیو ایم کا موقف ہمیشہ اصولی رہا ہے ،جسکا ثبوت کالا باغ ڈیم کے خلا ف ایم کیو ایم کی جدو جہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم غریب و مڈل کلاس طبقہ کی جماعت ہے جو اپنے قیام سے ہی ملک بالخصوض سندھ پر قابض باطل قوتوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے اور اس کی پاداش میں ایم کیوایم پر دہشت گرد تنظیم ہونے کے لزامات لگائے جاتے رہے مگر اس کے باوجودسندھ کے غریب عوام کے جائز حقوق کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد آج بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کیلئے حکمرانوں نے ہمیشہ سندھ کارڈ استعمال کیااور سندھ کو نفرتوں اور تعصب کی بھینٹ چڑھا یا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ ایک زرعی صوبہ ہے جبکہ اسکی معیشت کو تباہ و برباد کرنے والے عناصر سندھ کے دشمن ہیں جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم سندھ کے آبادگاروں کے مسائل کے حل کے لیئے انکے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ سب ملکرسندھ کوایسا سنوارینگے کہ آنے والا وقت سندھ کے حقیقی عوام کا ہو گا۔ کانفرنس سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے،سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہریار مہر ،سابق اسپیکر الہی بخش سومرو ، ڈاکٹر راحیلہ مگسی، رکن صوبائی اسمبلی نصر ت سحر، قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو ، قوم پرست رہنما ڈاکٹر قادر مگسی، ، نیاز کالانی ، شفقت شیرازی، حفیظ الدین ،سید زین شاہ ، عبدالمجید نظامانی ، محمود نواز شاہ ، ذوالفقار یو سفانی ،عبدالغنی تالپر،چیمبر آف کامرس حیدرآباد کے رہنماضیاء الدین اور شہاب الدین شاہ حسینی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق سینیٹر سید قربان علی شاہ اور دیگر رہمنا ؤں نے سندھ میں مظلوموں اور غریب عوام کی بہتری کیلئے اقدامات پر زور دیااور جناب الطا ف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو بھی سراہا ۔ 

9/30/2024 8:16:23 AM